بنوں، پولیس نے بڑی مقدار میں مردار گوشت پکڑ لیا

بدھ 26 جون 2019 17:34

بنوں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2019ء) مردار گوشت کا سلسلہ تھم نہ سکا، صدر پولیس نے مردہ گوشت پکڑلیا۔ ڈی پی او یاسر آفریدی اور ہیڈ کوارٹر ڈی ایس پی عقیق حسین کے احکامات کی روشنی میں تھانہ صدر پولیس اسٹیشن کے ایڈیشنل ایس ایچ او محمد رحمن نے ناکہ بندی کرکے نورنگ کی طرف سے گاڑی کے ذریعے مردہ جانور کوفروخت کرنے کیلئے بنوں کی طرف لایا جارہا تھا کہ پولیس نے دھر لیا اورمبینہ ریاض نامی قصاب کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

قصاب نے اعتراف کرتے ہوئے کہاکہ اس گوشت کو مختلف ہوٹلوں کے علاوہ بنوں جیل کو بھی سپلائی کیا جاتا ہے۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں