بنوں، ریڈیو پاکستان بنوں اسٹیشن کی 17ویں سالگرہ منائی گئی

بدھ 26 جون 2019 17:34

بنوں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2019ء) ریڈیو پاکستان بنوں کی 17ویں سالگرہ منائی گئی، اس موقع پر ریڈیوپاکستان اسٹیشن بنوں میںسالگرہ کی مناسبت سے پروقار تقریب منعقد ہوئی، تقریب میںڈاکٹر فرید اللہ شاہ ،سنیئر صحافی عمران علی ناشاد ،ضلع کونسلر زوہیب خان ،ظفران ایڈوکیٹ ،ریڈیوپاکستان کے ڈائریکٹر رضاء محمد خٹک ،پروڈیوسر حامد خان،شاہد خان ،شاعر ،وکلاء برادری نے کیک کاٹا۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ریڈیو پاکستان کی اہمیت اب بھی برقرار ہے اس کی اہمیت سے کوئی بھی انکار نہیں کرسکتا، ریڈیو پاکستان عوام کی آواز ایوانوں تک پہنچانے کیلئے کوشاں ہے ، آپریشن ضرب عضب کے دوران آئی ڈی پیز کے مسائل کے حل کیلئے آواز اعلیٰ حکام تک پہنچانے میں بھرپور کوشش کی ہے، ریڈیو پاکستا ن کی ترقی کیلئے سب مل کر کوشش کریں گے۔ اُنہوں نے کہاکہ ریڈیو پاکستا ن کی آواز پورے جنوبی اضلاع میں سنی جاتی ہے جس سے عوام ہر نئی خبرسے باخبر رہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں