بنوں،جمعیت علماء اسلام کا دھرنا کشمیر ایشو سے دنیا کی توجہ ہٹانا ہے،سکندر حیات

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 22:59

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف سٹی میئر کے اُمیدوار اور سینئر صوبائی رہنما سکندر حیات نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کا دھرنا کشمیر ایشو سے دنیا کی توجہ ہٹانا ہے عمران خان نیاقوام متحدہ کے اجلاس سے پہلے مودی کی جارحیت اور ٹرمپ کی مسلم مخالفت عمران خان نے اپنے خطاب میں مزید جان ڈالی دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے عمران امید کی کرن ثابت ہوئے ہیں مولانا فضل الرحمن کی سیاست ختم ہونے والی ہے اس لئے وہ ختم نبوت کے نام پر عوام کو جمع کرکے ملین مارچ کرا رہے ہیں لیکن عوام مزید ان کی چالوں میں نہیں گے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت پانچ سال پورے کرے گی اپوزیشن مزید پانچ سال انتظار کرے دھرنے والے ناکام ہوں گے آج پاکستان کے بچے بچے میں شعور بیدار ہو چکا ہے مزید ان مداریوں کی چالوں میں نہیں آئیں گے جے یو آئی کا موجودہ حکومت کو جعلی کہنا عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے اس وقت ملک سنگین دور سے گزر رہا ہے باشعور لوگ پی ٹی آئی کیساتھ مضبوط کھڑے ہیں انشاء اللہ حکومت گرانے کا خیال پلاو بھی اپوزیشن نہیں کھائیں گے۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں