۵بنوں ،جنوبی اضلاع کے پیٹرول و ڈیزل پمپس مالکان کا غیر قانونی پیٹرولیم یونٹس چلانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

اتوار 13 اکتوبر 2019 19:16

= بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2019ء) جنوبی اضلاع کے پیٹرول و ڈیزل پمپس مالکان نے غیر قانونی پیٹرولیم یونٹس چلانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے اور انتظامیہ کی جانب سے اقدام نہ اُٹھانے کے خلاف صوبہ بھر کے پیٹرول پمپس بند کرنے کی دھمکی دی ہے بنوں میں جنوبی اضلاع سے آئے پیٹرول پمپس مالکان عباسی ہاوس میں احتجاجی جرگہ بعد ازاں احتجاجی مظاہرہ کیا ، پیٹرول و ڈیزل ایسوسی ایشن جنوبی اضلاع کے صدر امجد شنواری ، سرپرست اعلیٰ ملک شوکت اللہ ایڈووکیٹ و دیگر پمپس مالکان کا کہنا تھا کہ ایرانی پیٹرول کا کاروبار کرنے اور غیر قانونی پیٹرول یونٹس چلانے کے خلاف اقدام اُٹھانے کی ذمہ داری کوئی نہیں لے رہا پی ٹی آ ئی کی حکومت ایک طرف ٹیکس لاگو کرر ہی ہے تو دوسری طرف محکمہ اس کا غیر قانونی فائدہ اُٹھاتے ہوئے بعض محکمہ جات ٹیکس کو بھتہ کی شکل میں وصولی پر تلے ہوئے ہیں جنوبی اضلاع میں ہزاروں کی تعداد میں غیر قانونی پیٹرولیم یونٹس چلائے جا رہے ہیں جو نہ تو ٹیکس ادا کرتی ہے اور نہ انتظامیہ اُن کے خلاف اقدام اُٹھاتی ہے مقررین کا کہنا تھا کہ نہ صرف ہمارا کاروبار تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے بلکہ ٹیکس نہ ادا کرنے پر یہی یونٹس سرکاری خزانے کو کروڑوں کے نقصان کا سبب بن رہے ہیںمظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ڈی آ ئی خان، بنوں اور کوہاٹ ڈویژن کی انتظامیہ نے نوٹس نہ لیا تو پورے صوبے کے پیٹرول پمپس احتجاجاً بند کر دیں گے۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں