دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پولیس اور عوام کے ساتھ ساتھ میڈیا نے کلیدی کردار ادا کیا ہے،ملک شاہ محمد خان

پارلیمنٹ ، جوڈیشری اور ایگزیکٹیو کے بعد میڈیا ریاست کا چوتھاستون ہے اور یہ چاروں محکمے ملکر اس ملک کا نظام چلاتے ہیں،ممبر صوبائی اسمبلی تحریک انصاف

پیر 14 اکتوبر 2019 18:05

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی ملک شاہ محمد خان نے بنوں پریس کلب میں صحافیوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ ، جوڈیشری اور ایگزیکٹیو کے بعد میڈیا ریاست کا چوتھاستون ہے اور یہ چاروں محکمے ملکر اس ملک کا نظام چلاتے ہیں جن ممالک کی میڈیا آزاد ہے وہ ممالک ترقی کے منازل طے کر چکی ہیں پرانے زمانے میں پرنٹ میڈیا اور ریڈیو کی صحافت تھی اب دور جدید میں میڈیا اتنی تیز ہو گئی ہے کہ سیکنڈ میں دنیا کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک خبر پہنچائی جاتی ہے جس کی مثال سوشل میڈیا ہمارے سامنے ہے اسی طرح میڈیا کی اہمیت اتنی بڑھ گئی ہے کہ کوئی بھی ملک سرحد یا میدان میں جنگ اور لڑائی جیت جائے اور اس کی میڈیا کمزور ہے تو شکست کی مترادف ہے جس ملک کی میڈیا مثبت ہو وہاں کے سیاستدان اور آفیسر کرپشن نہیں کر سکتے میڈیا ہمارے لئے عدالت کی حیثیت رکھتی ہے اور اگر چاہے تو ہمارا احتساب کر سکتی ہے اُنہوں نے کہا کہ میں نے پریس کلب کیلئے سابقہ دور میں بھی پچیس لاکھ روپے گرانٹ دیا تھا اور اس بار بھی اپنی اے ڈی پی سے 20 لاکھ روپے جبکہ نقد ایک لاکھ ر روپے دینے کا اعلان کر تا ہوں وہ پریس کلب بنوں کے ممبران میں موٹرسائیکلوں کی تقسیم کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عطاء الرحمن ، ڈسٹرکٹ پولیس آ فیسر یاسر آ فریدی ، نیشنل پریس کلب اسلام آ باد کے صدر شکیل قرار، صدر پریس کلب بنوں محمد عالم خان و دیگر نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہا کہ صحافیوں کو اپنی پیشہ ورانہ سرگرمیوں میں بہت سی مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ایک عام آ دمی نہیں جانتا کہ صحافی کتنی مشکل سے خبر نکل آ کر عوام تک پہنچاتی ہے اُنہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس اور عوام کے ساتھ ساتھ میڈیا نے کلیدی کردار ادا کیا ہے یہی وجہ ہے کہ ایک وقت میں شام ہوتے ہی کاروباری سرگرمیاں معطل ہو تی تھی ، کوئی گھر سے نہیں نکل سکتا لیکن اب وقت گزر آ گیا ہے ، دریں اثناء تقریب میں ممبران پریس کلب بنوں میں 30 موٹر سائیکلیں تقسیم کیں پریس کلب صدر محمد عالم خان نے مہمانوں کوشیلڈ پیش کئے جبکہ بہترین خدمات کے اعتراف میں سابق صدر احسان اللہ خٹک کو شیلڈ پیش کیا گیا ۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں