بنوں ،جنوبی اضلاع کے پیٹرول و ڈیزل پمپس مالکان غیر قانونی پیٹرولیم یونٹس چلانے کے خلاف میدان میں نکل آ گئے

انتظامیہ کے کارروائی نہ کرانے کی صورت میں صوبے کے پیٹرول پمپس کو احتجاجاً بند کرنے کی دھمکی

منگل 15 اکتوبر 2019 21:54

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2019ء) جنوبی اضلاع کے پیٹرول و ڈیزل پمپس مالکان غیر قانونی پیٹرولیم یونٹس چلانے کے خلاف میدان میں نکل آ گئے ، جنوبی اضلاع میں ہزاروں کی تعداد میں غیر قانونی پیٹرولیم یونٹس چلائے جا رہے ہیں ٹیکس بھی ادا نہیں کرتے ایرانی پیٹرول ی فروخت بھی جاری ہے انتظامیہ نے کارروائی نہ کی تو صوبے کے پیٹرول پمپس کو احتجاجاً بند کرنے کی دھمکی دے دی جنوبی اضلاع کی سطح پر پیٹرول پمپس مالکان نے ایکا کر لیا صدر امجد شنواری اور سرپرست اعلیٰ مکل شوکت اللہ خان ایڈووکیٹ نے بنوں میں منعقدہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بتایا کہ ایرانی پیٹرول کا کاروبار کرنے اور غیر قانونی پیٹرول یونٹس چلانے کے خلاف اقدام اُٹھانے کی ذمہ داری کوئی نہیں لے رہا پی ٹی آ ئی کی حکومت ایک طرف ٹیکس لاگو کرر ہی ہے تو دوسری طرف محکمہ اس کا غیر قانونی فائدہ اُٹھاتے ہوئے بعض محکمہ جات ٹیکس کو بھتہ کی شکل میں وصولی پر تلے ہوئے ہیں جنوبی اضلاع میں ہزاروں کی تعداد میں غیر قانونی پیٹرولیم یونٹس چلائے جا رہے ہیں جو نہ تو ٹیکس ادا کرتی ہے اور نہ انتظامیہ اُن کے خلاف اقدام اُٹھاتی ہے اس سے نہ صرف ہمارا کاروبار تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے بلکہ ٹیکس نہ ادا کرنے پر یہی یونٹس سرکاری خزانے کو کروڑوں کے نقصان کا سبب بن رہے ہیں ڈی آ ئی خان، بنوں اور کوہاٹ ڈویژن کی انتظامیہ نے نوٹس نہ لیا تو پورے صوبے کے پیٹرول پمپس احتجاجاً بند کر دیں گے۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں