چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ محمد سلیم خان کا بنوں کا دورہ

منگل 15 اکتوبر 2019 21:54

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2019ء) چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ محمد سلیم خان نے بنوں کے ایک روزہ دورہ کے موقع پر بنوں شہر میں میرانشاہ روڈ، قصابان چوک، کوہاٹ روڈ اور سرکلر روڈ کا دورہ کیا انکے ساتھ کمشنر بنوں ڈویژن عادل صدیق، ڈپٹی کمشنر بنوں عطائالرحمن، ڈی پی او بنوں یاسرآفریدی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرعثمان اشرف اور اسسٹنٹ کمشنر شوذب عباس بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ نے بیوٹیفیکیشن کے تحت بننے والے روڈزدیکھ کرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں کئی سال پہلے دو مرتبہ بنوں شہر آیا ہوں لیکن آج سڑکیں اور بنوں کی خوبصورتی دیکھ کر ایسا نہیں لگتا کہ یہ وہی بنوں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس محنت اور لگن سے تمام متعلقہ آفیسران نے کام کیا ہے اس کی کوئی مثال نہیںاُنہوں نے کام کرنے والے تمام آفسران کو شاباشی دی اور کہا کہ بنوں شہر کی خوبصورتی کیلئے مزید فنڈ زدئیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں