بنوں ، انجمن تاجران کا آزادی مارچ کے موقع پر قیادت کی ممکنہ گرفتاری کی صورت میں قافلے اور جلوسوں کی قیادت کا اعلان

جمعرات 17 اکتوبر 2019 22:47

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2019ء) جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام آزادی مارچ کے موقع پر قیادت کی ممکنہ گرفتاری کی صورت میں قافلے اور جلوسوں کی قیادت انجمن تاجران کرینگے جبکہ20 اکتوبر کو بنوں میں بھر پور پاور شو کرنے کا اعلان کردیا جماعت کی جانب سے کسی بھی کارکن کی گرفتاری سے بچنے کیلئے حکمت عملی ترتیب دیدی گئی ،جمعیت علماء اسلام بنوں کے جنرل سیکرٹری حاجی محمد نیاز خان کی سربراہی میں جمعیت علماء اسلا م کے سابق ایم پی ایز ضلعی کابینہ کے عہدیداروں نے انجمن تاجران کے مرکزی وضلع صدر ملک مقبول خان اور میڈیسن ایسوسی ایشن کے صدر الطاف الرحمن خٹک سے ملاقاتیں کیں اور انجمن تاجران اور میڈیسن ایسوسی ایشن کو باقاعدہ طور پرجمعیت کے آزادی مارچ اور 20 اکتوبر کو ہونے والے بنوں جلسہ میں شرکت کی دعوت دی جو دونوں تنظیموں نے قبول کرلی اس موقع پر انجمن تاجرا ن پاکستان کے مرکزی نائب صدر وضلع بنوں کے صدر ملک مقبول خان کی جانب سے جمعیت کے آزادی مارچ کے قافلوں میں رکائوٹ ڈالنے اور قیادت کی گرفتاری کی صورت میں مارچ میں شامل ہونے والے قافلوں کی قیادت خود کرنے کا اعلان کیا اُنہوں نے کہا کہ حکومت جمعیت کے آزادی مارچ سے حوفزادہ ہے آج تمام حکومتیں جمعیت کے خلاف میدان میں نکلی ہوئی ہے جبکہ صوبائی حکومت جمعیت کے رضاء کار انصار اسلام کے مارچ سے بھی حوفزادہ ہوگئی ہے لیکن 27مارچ سے حکومت کے دن گنے جائینگے اور نااہل اور نالائق حکومت کو چلتا کردینگے کیونکہ ملک میں موجودہ مہنگائی وبے روزگاری اور بھاری بھر کم ٹیکسوں کے نفاذ سے تاجروں اور عام عوام کو مشکلات کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں