ڈی آئی جی عبدالغفور آفریدی کا پولیس اسسٹنٹ لائن بنوں پال دفتر کا دورہ

پیر 21 اکتوبر 2019 23:02

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2019ء) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس بنوں ریجن عبدالغفور آفریدی نے پولیس اسسٹنٹ لائن بنوں پال دفتر کا دورہ کیا اورتنازعات حل کونسل کے ممبران کیساتھ تعارفی اجلاس کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر یاسر آفریدی سمیت دیگر پولیس آفسران اُن کے ہمراہ تھے پال دفتر آمد کے موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے اُنہیں سلامی دی بعد ازاں ڈی آر سی ممبران سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آ ئی جی کا کہنا تھا کہ تنازعات حل کونسل کا مقصد تنازعات کا حل ہے یہی وجہ ہے کہ عدالتوں کی استعداد نہ رکھنے والے اکثر سائلین اپنے کیسز ڈی آ ر سی کو منتقل کرنے کی درخواستیں دے رہے ہیں اصل حل وہ ہے جو فریقین آپس میں بغیر کسی لالچ کے بغل گیر ہو ں ہماری کوشش ہے کہ بنوں کی سطح پر بھی ایسا جرگہ تشکیل دیں جو تنازعات کے حل کیلئے پولیس کے ساتھ ملکر اقدامات اُٹھائیں اس موقع پر ڈی آ ر سی چیئرمین سکندر خان ، احمد چیئرمین ، شاہ حسین ایڈووکیٹ ، محمد عالم خان ، شہاب الدین ، عثمان سکندری ایڈووکیٹ ، ملک حیات اللہ خان ، ملک رضا خان اور دیگر ڈی آ ر سی ممبران نے ڈی آر سی میں زیر عمل اور حل ہونے والے کیسز کی تفصیل بتائی کہ جنوری سے 30 ستمبر تک 502 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں گھریلو تنازعات ، کرائم ، جائیداد کے مسئلے مسائل سمیت سنگین نوعیت کے تنازعات شامل تھیں ان میں 312 تنازعات کو حل کرکے راضی نامے کئے جبکہ 134 کیسز لیگل ایکشن کیلئے عدالتوں کو ریفر کئے ہیں اس وقت ڈی آ ر سی 59 درخواستوں پر کام جاری ہے عنقریب حل ہوں گے ڈی آر سی ممبران نے اپنے، عوامی اور معاشرتی مسائل پیش کئے جس کے حل کیلئے یقین دہانی کرائی جبکہ بعض مسائل کے فوری حل کے احکامات جاری کئے ، دریں اثناء پال دفتر کے اہلکاروں سے ملاقات کی ، ڈسٹرکٹ شکایت سیل سمیت مختلف ڈیسک کا ریکارڈ چیک کیا اور عملے کو سائلین کے ساتھ نہایت عزت و احترام سے مل جل کی ہدایت کی ۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں