بنوں ،منڈان پولیس کی بروقت کارروائی ،گدہ گرخواتین سے 20لاکھ 90 ہزار روپے مال مسروقہ بر آمد کر لیا

بدھ مارچ 22:57

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2020ء) منڈان پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گدہ گرخواتین سے 20لاکھ 90 ہزار روپے مال مسروقہ بر آمد کر لیا ، ڈی ایس پی رورل سرکل سرداد خان اور ایس ایچ او تھانہ منڈان عبدالصبور خان نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ میریان روڈ مقامی ٹاون میں عارضی رہائش پذیر شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے عبدالہادی کے گھر میں گدہ گر خواتین جو کہ بھکاری کی روپ میں داخل ہو ئی تھیں اوران کے کمرے میں موجود صندوق کا تالہ توڑ کر تقریبا21لاکھ روپے چوری کرکے لے اُڑی تھیں منڈان پولیس کو اطلاع ملتے ہی تلاش شروع کی اور معلومات کرکے خواتین ملزمان تک رسائی حاصل کی اور تین خواتین میں سے دو خواتین مختیارہ بی بی بیوہ ظفر ا للہ اور روبینہ بی بی دختر رضوان ساکنان آزاد منڈی کو گرفتار کرکے 20لاکھ 90 ہزار روپے بر آمد کر لئے جبکہ ایک خاتون اور باقی ساڑھے 76ہزار روپے بر آمدگی کیلئے چھاپے لگا رہے ہیں انشاء اللہ بہت جلد کامیاب ہوں گے ، اس موقع پر مدعی عبدالہادی نے پولیس کے اس اقدام پر اطیمنان کا اظہار کیا اور علاقائی مشران نے پولیس کی اس کارروائی کو سراہا ساتھ ہی مطالبہ کیا کہ بازاروں اور دیہاتوں میں بھکاری گدہ گر خواتین کے خلاف ایکشن لیا جائے اور ان کو محدودکر دیا جائے ۔

بنوں شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments