بنوں،وزیر سب ڈویژن پولیس نے چیک پوسٹوں میں موجود اہلکاروں کو کورونا سے نمٹنے کے لیے ماسک اور دستنے تقسیم کئے

بدھ مارچ 22:57

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2020ء) وزیر سب ڈویژن پولیس نے لاک ڈاون کے موقع پر چیک پوسٹوں میں موجود اہلکاروں کو کورونا سے نمٹنے کے لیے ماسک اور دستنے تقسیم کئے خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے صوبے میں لاک ڈاون کیا گیاہے وزیر سب ڈویژن سرکل آفیسر ملک شیراکبر اور ایس ایچ او حفیظ الرحمن نے ڈی آئی جی عبدالغفور آفریدی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر یاسر آفریدی کی ہدایت پر سب ڈویژن وزیر کی چیک پوسٹوں کا دورہ کیا اور چوکیوں میں موجود اہلکاروں میں ماسک اور دستنے تقسیم کئے اس موقع پر اُنہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کو معمولی نہ سمجھا جائے جس نے پوری دنیا کے اکثریتی ممالک کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے اس سے نمٹنے کیلئے بھر پور مہم چلائی جائے اور خیبر پختونخوا حکومت کے احکامات کی روشنی میں ان دنوں بازار جانے سے گریز کریں انشاء اللہ جس طرح وزیر سب ڈویژن دہشت گردی کی جراثیم سے پاک ہے اس طرح حیاتیاتی بیماریوں سے بھی پاک ہے لیکن پھر بھی اختیاط بہت ضروری ہے، ہم آپ کیلئے نکلے ہیں لہذا آپ لوگ آپنی آئندہ آنے والی نسلوں کی خاطر ان دنوں باہر نہ نکلیں اُمید ہے کہ احکامات و ہدایات کی روشمنی میں آپ ہمارا ساتھ دیں گے۔

متعلقہ عنوان :

بنوں شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments