کرونا وائرس،وائس آف سٹوڈنٹس سوسائٹی بنوں یونیورسٹی کامتاثرہ مریضوں کے خاندانوں ،مزدوری سے محروم لوگوں کیلئے ٹرسٹ قائم کرنے کا اعلان

ہفتہ 28 مارچ 2020 20:18

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2020ء) وائس آف سٹوڈنٹس سوسائٹی بنوں یونیورسٹی نے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے خاندانوں اور لاک ڈائون کے باعث مزدوری سے محروم لوگوں کیلئے ٹرسٹ قائم کرنے کا اعلان کردیا پہلے مراحلے میں محیر حضرات کے تعائون سے اشیاء خورونوش کا سامان اکھٹا کیا جائیگا اور لاک ڈائون سے متاثرہ مستحقین افراد میں راشن تقسیم کیا جائیگا کورونا وائرس سے عوام کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے انتظامات پر اطیمان کا اظہار کرتے ہوئے شانہ بشانہ لڑنے کا فیصلہ کیا گیا یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں کے وائس آف سٹوڈنٹس سوسائٹی کے بورڈ آف گورنر ممبران کورونا وائرس آگاہی کمیٹی کے فوکل پرسن دُران درانی،ممبران خان کاشف خان کاشی ،فیصل درانی،ذیشان خان بنوزائی ،آفاق خانزادہ ،فصیل خان ،وقاص خان شارخ درانی فیضان خان سمیت دیگر رہنمائوں نے بنوں پریس کلب میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وائس آف سٹوڈنٹس سوسائٹی کورونا سمیت کسی بھی آفات سے متاثرہ عوام اور اُن کے خاندانوں کو آمداد کی فراہمی کیلئے ٹرسٹ قائم کردیا گیا ہے جس کے ذریعے محیر حضرات سے امداد اکھٹا کیا جائیگا اور ضلع بنوں میں عوام کو خفاظتی اقدامات کے تحت کئے گئے لاک ڈائون کی وجہ سے مزدوری سے محروم ہونے والے مزدوروں کیلئے خصوصی ریلیف پیکج تیار کیا جائیگا اور خصوصی طور پر غریبوں اور مستحق خاندانوں میں میں تقسیم کردیا جائیگا تاکہ کوئی بھی مزدور ہاتھ پھیلانے پر مجبور نہ ہوجائے انہوں نے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ سے حفاطی اقدامات کے طور پر کئے گئے تمام فیصلوں کا بھرپور ساتھ دینگے کیونکہ یہ وقت بیان بازی کا نہیں بلکہ ایک دوسرے کا ساتھ دینے کا ہے عوام کی زندگیوں کو بچانے کیلئے حکومت اور انتظامیہ کے ہر اچھے اقدام کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہیں کیونکہ اگر ہم سب خفاظتی تدابیریں اختیار نہیں کرینگے تو نہ صرف گھر خاندان وائرس سے متاثر ہوگا بلکہ سینکڑوں لوگوں کی زندگی اجیران ہوگی لہذا عوام لاک ڈائون کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بند کریں اور ضلعی انتظامیہ پولیس اور دیگر محکموں کے ساتھ تعائون یقینی بنائے انہوں نے کہا کہ محیر حضرات مشکل کی س گھڑی جوکہ تمام کاروباری مراکز بند اور مکمل طور پر لاک ڈائون ہے کی وجہ سے مزدوری سے محروم ہونے والوں کا دل کھول کرامداد کریں اس حوالے سے بنوں یونیورسٹی کے طلبہ حقیقی طور پر اپنا کردار ادا کرنے کیلئے میدان میں کود پڑی ہے بورڈ ممبران نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بنوں شہر اور ملحقہ علاقوں میں سینائزر کی عدم دستیابی اور ماسک کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافے کا نوٹس لیکر تاجروں کے خلاف کاروائی کریں ۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں