پاک افغان بارڈر پر 15دن سے پھنسے سینکڑوں پاکستانی ڈرائیورز پاکستان واپس نہ آسکے، آل ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن شمالی وزیر ستان

200سے زائد گاڑیاں پاکستان سے افغانستان مال بردار گئی تھی جو کہ واپسی پر کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاون کے باعث افغانستان میں پھنس گئے تھے پھنسے ڈرائیوروں کی سکرننگ مکمل کرکے پاکستان داخل ہونے دیا جائے، صدر نور علی خان ،جنرل سیکرٹری سید ولی اور محمد یاسین کی میڈیاسے گفتگو

منگل 31 مارچ 2020 23:56

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مارچ2020ء) پاک افغان بارڈر پر 15روز سے پھنسے سینکڑوں پاکستانی ڈرائیورز پاکستان واپس نہ آسکے 200سے زائد گاڑیاں پاکستان سے افغانستان مال بردار گئی تھی جو کہ واپسی پر کورونا وائرس کے پیش نظر کئے جانے والے لاک ڈاون کے باعث افغانستان میں پھنس گئے تھے پھنسے ڈرائیوروں کی سکرننگ مکمل کرکے پاکستان داخل ہونے دیا جائے آل ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن شمالی وزیر ستان کے صدر نور علی خان ،جنرل سیکرٹری سید ولی اور محمد یاسین نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دن 15قبل پاکستان سے ہماری مال بردار گاڑی غلام خان تجارتی شاہراہ کے ذریعے باقاعدہ ٹوکن لے کر افغانستان چلی گئی تھیںجنہوں نے مال اُ تار کر واپس پاکستان کا رخ کرلیا تو پاک افغان بارڈر کو کوروانا وائرس کے پیش نظر آمد ورفت کیلئے بند کر دیا گیا تھا جس کی وجہ سے اب ہماری ڈھائی سو کے قریب گاڑیاں بمعہ سینکڑوں ڈرائیوروں اور کنڈیکٹرز پھنس گئے ہیں اور کئی دنوں سے وہ وہاں پر بے سر و سامانی کی حالت میں پڑے ہوئے ہیں جن کے پاس خوراک کا بندوبست ہے نہ ہی وائرس کے خطرات سے محفوظ ہے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے ملاقات کی تھی جنہوں نے ہمیں 28مارچ تک اُنہیں پاکستان واپس لانے کی یقین دہائی کرائی مگر تاحال سینکڑوں ڈرائیورز وہیں پر پھنسے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ڈرائیورز دیہاڑی دار مزدور ہیں 15دنوں سے وہاں پر پھنسنے کی وجہ سے ان کے گھروں میں فاقے پڑنے کا خدشہ ظاہرہو گیا ہے کیونکہ 2ہفتوں سے اُن کے گھروں میں کسی قسم اشیائے ضروریہ نہیں پہنچی انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت وزیر اعظم پاکستان کے دیہاڑی مزدوروں کیلئے مقررکردہ ریلیف پیکج میں ٹرانسپورٹروں کو بھی شامل کریں اسی طرح جیسے واپڈا بلوں اور دیگر مدوں میں حکومت نے ریلیف دیا ہے ان ڈرائیوروں نے بھی قسطوں پر گاڑیاں لی ہیں جس کے بھاری قسطیں ادا کرنی ہیں لیکن کورونا وائرس کے باعث اُن کا کاروبار متاثر ہوا لہذا حکومت ان کی قسطوں کی ادائیگی کیلئے بھی ریلیف پیکج کا اعلان کرے تاکہ ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل و مشکلات بھی حل ہو سکیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاک افغان بارڈر پر پھنسے سینکڑوں ڈرائیوروں کو فوری طور پر سکرننگ کرکے انہیں اپنے ملک داخل ہونے دیا جائے تاکہ وہ اپنے گھروں کو پہنچ خود اور اپنے خاندانوں کو محفوظ کر سکیں۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں