حکمران کوئی اور ،ملک چلانے والے کوئی اور ہیں ،زاہد اکرم درانی

جمعرات 30 اپریل 2020 23:51

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2020ء) قومی اسمبلی میں سٹینڈنگ کمیٹی آئل اینڈ گیس و توانائی کے ممبر رکن قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کے حکمران کوئی اور اس حقیقت میں اس کو چلانے والے کوئی اور ہے تحریک انصاف کے حکومت کی کابینہ کے دو تہائی لوگ غیر منتخب لوگ ہیں جن کو ملک پر مسلط کیا گیا ہے اور وزیراعظم کے قادیانیوں کے حوالے سے حالیہ اقدامات نے ان کے نیت کو عوام پر ظاہر دیا ہے اور وہ منکرین ختم نبوت کو اسانی سے اسمبلیوں تک لانے اور کلیدی عہدوں تک ان کی رسائی کو ممکن بنانے کے لئے راہ ہموار کر رہے ہیں لیکن یہ حکمرانوں کی خام خیالی ہے جب تک مولانا فضل الرحمن اور اس کے سپاہی پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ سے باہر زندہ ہیں کوئی بھی ایسی سازش کو کامیاب نہیں کر سکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے میو ہ خیل ہائوس میں اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پرجے یو آئی کے جنرل سیکرٹری حاجی محمدنیاز خان، سابق تحصیل ناظم انجینئر ملک احسان خان، ضلعی سکرٹری اطلاعات مولانا اعزاز اللہ حقانی ، انعام اللہ خان طغل خیل ، ملک کاشف خان،حاجی مشرف خان ،سینان درانی ایڈوکیٹ، سمیت دیگر عہدیدار موجود بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ اس وقت ایک طرف پوری دنیا کرونا کی وباء کی لپیٹ میں ہے اور ایسی صورت حال میں حکمرانوں نے نیا شوشہ چھوڑ دیا ہے اور قادیانیوں کو اقلیتی کمیشن میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جو سازش لگ رہی ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو ہمارے قائد پندرہ سال پہلے سے پہچان چکے ہیں کہ وہ نہ تو ملک کے ساتھ مخلص ہے اور نہ اس کو پاکستانی عوام سے کوئی دلچسپی ہے وہ ایک ایجنڈے کے تحت ایا ہے اور اسی ایجنڈے کی ایک ایک کرکے تکمیل کی کوشش کرہا ہے لیکن یہ اس کی خام خیالی ہے کیونکہ ابھی ختم نبوت کے پروانے زندہ ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کا موجودہ سیٹ اپ نے بھی بات واضح کر دی ہے کہ اصل حکمران کون ہے اور کس نے عمران کو قوم پر مسلط کیا ہے کیونکہ کابینہ کے دو تہائی وزیر اور مشیر غیر منتخب اور یہودیوں کے پسندیدہ لوگ ہیں ہم پہلے بھی ان کے لوگوں کے سامنے ختم نبوت کے معاملے پر دیوار بن کر کھڑے تھے اور اب ہم ان کے راستے کی دیوار ہوں گے لیکن قوم کو بھی اب آنکھیں کھول دینی چاہئے۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں