ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرلکی مروت نورالامین نے لکی شہر میںاشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا

جمعہ 1 مئی 2020 18:32

بنوں۔یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2020ء) صوبائی حکومت کی ہدایات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرلکی مروت نورالامین نے لکی شہر میںاشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی پید اکرنے والے اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے اللہ کے ساتھ ساتھ عوام کے بھی مجرم ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کسی بھی صورت اس قبیح فعل کو برداشت نہیں کیا جائے گا ،لوگوں کو مقررہ نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائینگے اور جر م کے مرتکب لوگوں کو سزائیں دینگے ۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لکی مروت نے کہا کہ ملاوٹ، مصنوی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کو ہمارے مذہب نے سختی سے منع کیاہے اس لئے ان کی بیخ کنی میں مدد فراہم کرنے والے یقینا اللہ کے ہاں مقبول ہونگے اس لئے ان تمام برائیوںکو روکنے میں عوام ضلعی انتظامیہ کی مددکریں تاکہ بھائی چارے اور محبت سے لبریز معاشرے کو جنم دیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں