بنوں میں کورونا کے گیارہ نئے کیسز کے بعدمتاثرہ مریضوں کی تعدادچالیس تک پہنچ گئی

جمعہ 1 مئی 2020 18:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2020ء) بنوں میں کورونا کے گیارہ نئے کیسز کے بعدمتاثرہ مریضوں کی تعدادچالیس تک پہنچ گئی۔ڈپٹی کمشنر بنوں کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہن جل نورباز کی مرحومہ خاتون میں کورونا ٹیسٹ مثبت موصول ہوا تھاان کے کلوز کنٹیکٹ میں آنے والوں میں سے 24افراد کے ٹیسٹ پشاور بھیجے گئے تھے جس میں 8افراد کے ٹیسٹ رزلٹ پازیٹیو مو صول ہوگئے ہیں،کل اس علاقے کو لاک ڈائون کیا گیا تھا اور تمام 24افراد کو قرنطائن کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

پازیٹیو مریضوں میں مرحومہ کو چیک کرنے والے ڈی ایچ کیو بنوں کے ڈاکٹر رضا محمد بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ معاونِ خصوصی بلدیا ت کے رزلٹ پازیٹیو آنے پر ان کے دورہ بنوں کے موقع پر ان کے ساتھ کلوز کنٹیکٹ میں آنے والوں کے سواب ٹیسٹ لئے گئے تھے جن میں سے 2 افراد کے ٹیسٹ پازیٹیو موصول ہو چکے ہیں۔اسطرح علاقہ دائود شاہ سے تعلق رکھنے والے ایک مشتبہ شخص سے جس کا کمپلینٹ آنے پر ریپڈ ریسپانس ٹیم نے سواب لیا تھا ان کا ٹیسٹ پازیٹیو موصول ہو چکاہے۔بنوں میں آج ٹوٹل 11جبکہ ضلع بنوں میں ٹوٹل کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 40ہوگئی ہے۔ تمام ضروری اقدامات لئے جارہے ہیں اور متاثرہ علاقوں میں مکمل لاک ڈائون جاری ہے۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں