کورونا کے پھیلائو کو روکنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

بدھ 20 مئی 2020 17:29

بنوں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2020ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان دولت خان کی آل بارگین ایسوسی ایشن شمالی وزیرستان کے صدر ملک سید جمال اور پیٹرول پمپس ایسوسی ایشن شمالی وزیرستان کے صدر ملک رقیب گل سے ملاقات کی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے کورونا وائرس کے خاتمے کیلئے تعاون کی اپیل کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء نے پوری دنیاکو اپنی لپیٹ میں لیا ہے اور اس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر اختیار کئے بغیراس کی روک تھام ناممکن ہے اس لئے تمام لوگوں کو اس ضمن اپنی اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی ہوگی ورنہ ہماری آئندہ کی نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔اس موقع پر ایسوسی ایشن کے صدور نے ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا او ر ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں