ضلع بنوں کی تاریخ میں پہلی دفعہ خصوصی افراد کیلئے کھلی کچہری / ون ونڈو اپریشن کا انعقاد کیا گیا

منگل 20 اکتوبر 2020 23:27

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) ضلع بنوں کی تاریخ میں پہلی دفعہ خصوصی افراد کیلئے کھلی کچہری / ون ونڈو اپریشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں معزور، اندھے، بہرے گونگے، ذہنی مریضوں اور معزور افراد نے شرکت کی، ڈپٹی کمشنر بنوں کیپٹن (ر) محمد زبیر خان نیازی کی سربراہی میں مختلف محکموں کے تعاون سے خصوصی افراد کے سہولت کیلئے ایک چھت کے نیچے تمام آفسران صبح 10 بجے تا 2 بجے تک موجود رہے، کھلی کچہری / ونڈو اپریشن میں ڈپٹی کمشنر بنوں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز و ضلع بنوں کا تمام ریونیو سٹاف، معزوری سرٹیفیکیٹ کیلئے ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر بنوں، مختلف قسم کے ڈاکٹرز جن میں کان، ناک، گلے، آنکھیں، ذہنی مریضوں، چائلڈ سپیشلسٹ بمعہ میڈیکل سپرٹنڈنٹ، بیت المال، ڈومیسائل، نادرا، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، ایمپلائمنٹ ایکسچینج، زکوة، ٹیکنیکل ووکیشنل سنٹر کے آفسران موجود رہے اور ایک چھت کے نیچے موقع پر خصوصی افراد کیلئے سہولیات فراہم کئے پہلے دن کی وجہ سے اور ضلع بنوں میں پہلی دفعہ اس قسم کی ون ونڈو اپریشن کی وجہ سے بے انتہا رش بنا جس کی وجہ سے انتظامی مسائل کا سامنا کرنا پڑا لیکن موقع پر موجود پولیس کے جوانوں، سول ڈیفنس کے اہلکاروں اور ٹائیگر فورس نے حالات کنٹرول کئے اس کے علاوہ ریونیو سٹاف نے موقع پر موجود تمام معزور افراد کے سہولت کیلئے ڈومیسائل فارم اور معزوری فارم پر کئے معزور افراد نے ڈپٹی کمشنر بنوں کا اس قسم کی کھلی کچہری / ون ونڈو اپریشن کے انعقاد پر انکا شکریہ ادا کیا اور بے انتہا خوشی کا اظہار بھی کیا، ڈپٹی کمشنر بنوں کیپٹن (ر) محمد زبیر خان نیازی نے تمام آفسران کو معزور افراد کی خدمت کرنے پر خراج تحسین پیش کی انہوں نے کہا کہ ہم روزانہ اپنی ڈیوٹی کرتے ہیں لیکن اس ڈیوٹی پر اللہ تعالیٰ اجر دیگا کیونکہ یہ خصوصی افراد بھی ہمارے معاشرے میں ایک اہم مقام رکھتے ہیں یہ ہمارا اثاثہ ہے اور زندگی کی دوڑ دھوپ میں انکو پیچے نہیں رہنے دینگے اور انکو بھی تمام سرکاری مراعات، سرٹیفیکیٹ اور رجسٹریشن میں خصوصی حصہ دیں گے۔

متعلقہ عنوان :

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں