مہنگائی نے غریب عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں لیکن وزیراعظم کو ابھی تک پتہ بھی نہیں ،سکندر خان شیر پائو

وزیر اعظم خود اعترا ف کر چکے ہیں کہ غلط اعداد و شمار دیا گیا لیکن یہ اعداد و شمار دینے والے اُنکی اپنی ہی ٹیم کے لوگ ہیں چینی اور آٹا رپورٹ میں عمران خان کے اپنے ہی ساتھی ملوث نکلے اُن کیخلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی ،ریاست مدینہ میں ایسا نہیں ہو تا کہ حاکم رعایا کے حال احوال سے بے خبر ہو ،بی آر ٹی منصوبے اربوں کی کرپشن سامنے ہے تحقیقات نہ ہوئیں اور ذمہ دار گرفتار نہ ہوئے تو جلوس نکال لیں گے، انشاء اللہ قومی وطن پارٹی ظلم اور نا انصافی کے خلاف اپنی جدو جہد جاری رکھے گی، ظلم و جبر کا بازار بند نہ کیا گیا تو ظالم کے گریبان میں ہاتھ ڈالیں گے،قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین کا جلسہ سے خطاب

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 18:17

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2020ء) قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر خان شیرپائو نے کہا ہے کہ مہنگائی نے غریب عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں لیکن وزیراعظم کو ابھی تک پتہ بھی نہیں جو ایک انٹرویو میں خود اعترا ف کر چکے ہیں کہ مجھے غلط اعداد و شمار دیا گیا لیکن یہ اعداد و شمار دینے والے اُن کی اپنی ہی ٹیم کے لوگ ہیں چینی اور آٹا رپورٹ میں عمران خان کے اپنے ہی ساتھی ملوث نکلے اُن کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی ، ریاست مدینہ کے بنیاد رکھنے کا دعویٰ تو کیا جا رہا ہے لیکن ریاست مدینہ میں ایسا نہیں ہو تا کہ حاکم رعایا کے حال احوال سے بے خبر ہو ، 1947 سے آج تک ایک تھیلے آٹے کی قیمت 700 سے نہیں بڑھی مگر آج دو سالوں میں 1400 اور 1500 تک قیمت بڑھ گیا ، حکومت کے خلاف بولنے والوں پر نیب کے کیسز بنائے جا رہے ہیں لیکن اصل چوروں کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا جا رہا ، بی آر ٹی جیسے منصوبے جس پر بنوں کے ایک صاحب مونچوں کو تاؤ بھی دے رہے ہیں میں اربوں کی کرپشن سامنے ہے تحقیقات نہ ہوئیں اور ذمہ دار گرفتار نہ ہوئے تو بنوں سے پشاور تک جلوس نکال لیں گے ، اس سے تو بہتر تھا کہ بنوں کیلئے ایک ارب روپے کا کوئی منصوبہ لاتے، اُنہوں نے کہا کہ این ٹی اے ایف میں پاکستان کو ایک بار پھر گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ برقرار ہوا جو ہمارے حکمرانوں کی ناکام خا رجہ پالیسی کی وجہ ہے جس میں ہمارے ان دوست اور اسلامی ممالک نے بھی ساتھ نہیں دیا جو ہماری مشکلات میں ہر وقت ہمارے ساتھ تھے عمران خان کہتے ہیں کہ اس سے پہلے جتنے بھی حکمران گزرے ہیں سب کرپٹ تھے اور کرپشن کیلئے قرضے کرتے تھے لیکن آج تو ریاست مدینہ کے دعویداروں کی حکومت میں 14 ہزار ارب روپے کا قرضہ لیا گیا ، کہاں اور کیسے خرچ ہوئے عوام کے معیار زندگی میں تو کوئی تبدیلی نہیں آ ئی وزیر اعظم قوم کو اس کا حساب دیں۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ پچیس جولائی 2018 ء کے انتخابات میں منظم منصوبہ بندی کے تحت سیلیکشن کی گئی اور ایک شخص موجودہ وزیراعظم عمران خان کیلئے سارا کھیل کھیلا گیا ڈھائی سال گزرنے کے باوجود عوام کی مشکلات بڑھ رہی ہے اور حل ہونے کا نام نہیں لے رہی یہ یہی وجہ ہے مسائل و مشکلات کا حل وہ لوگ کر سکتے ہیں جن کی جڑی عوام میں پھیلی ہوئی ہوں پیرا شوٹ کے ذریعے آ ئے ہوئے ممبران اسمبلی سے توقع نہیں کی جا سکتی اور یہ بات پوری پاکستان قوم مان چکی ہے ،وہ قومی وطن پارٹی کی آٹھویں یوم تاسیس کے سلسلے میں بنوں آڈیٹوریم ہال میں منعقدہ ایک بڑے جلسہ سے خطاب کر رہے تھے جس سے سابق ایم پی اے صوبائی وائس چیئرمین عدنان خان وزیر ، ضلعی چیئرمین ملک شاہ کرام خان وزیر اور دیگر مشران نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر کرک کے ضلعی چیئرمین غفران خٹک ، ڈیرہ اسماعیل خان کے ضلعی چیئرمین دمساز گنڈاپور ، جنوبی وزیرستان وانا کے چیئرمین التامیر خان بھی موجود تھے ملک میں پشتونوں کے ساتھ رواں رکھے جانے والے سلوک پر سکندر خان شیرپاؤ نے کہا کہ پشتون اسی انتظار میں ہیں کہ کون ہمارے حقوق کیلئے آواز اُٹھائے گی لیکن جب کوئی نہیں اُٹھائے تو قومی وطن پارٹی ضرور آواز اُٹھائے گی دہشت گردی کے خلاف پشتونوں نے قربانیاں دی ہیں ، پشتونوں کا بے پناہ خون بہایا گیا ، بے گھر ہوئے لیکن اُنہیں ریاست وہ مقام نہیں دلا رہی ہے جن کا اُنہیں حق ہے الٹا بد قسمتی سے جب دہشت گردی کو پشتونوں کے ساتھ جڑا جاتا ہے ، اسلام آ باد میں بیٹھے پالیسی سازوں کو جو دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نام پر جو فوائد ملے اس میں پشتونوں کو حصہ نہیں دیا گیا ، فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے بعد ہمیں خوشی ہوئی قبائل کو شناخت مل گئی اب قبائل بھی ترقی کریں گے لیکن یہ انضمام صرف کاغذوں تک محدود ہوا ، اور عملاً ہمیں کچھ نہیں محسوس ہو رہا ہے انشاء اللہ قومی وطن پارٹی ظلم اور نا انصافی کے خلاف اپنی جدو جہد جاری رکھے گی ، ہم نے پیپلز پارٹی شیرپاؤ سے سال 2012 میں قومی پارٹی کے نام سے قوم پرستی کی سیاست شروع کی انشاء اللہ ظلم و جبر کا بازار بند نہ کیا گیا تو ظالم کے گریبان میں ہاتھ ڈالیں گے اسمبلیوں میں تقریروں کے مقابلے ہو رہے ہیں لیکن اب وقت تقاریروں کا نہیں بلکہ عمل کا ہے اس موقع پر ضلعی چیئرمین ملک شاہ کرام خان نے صوبائی چیئرمین سمیت دیگر مہمانوں کو روائتی لنگیاں پہنائی ۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں