وزیرستان کی تینوں تحصیلوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے 20کروڑ روپے کی لاگت سے ٹیوب ویلز کی تنصیب پر کام تیزی سے جاری

تحصیل شوا میں مساجد کو سولریشن پر منتقل کرنے کیلئے پانچ کروڑ روپے کی خطیر رقم سے مساجد کے منصوبے مکمل کئے گئے ہیں حسن خیل میں رابطہ پلوں کی بحالی کیلئے فنڈز منظور کیا گیا ہے پارٹی کو شمالی وزیرستان کے تحصیل سے لیکر ولیج کونسل تک مضبوط قوت بناکر ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے ہیں تاکہ وزیرستان کی محرومیوں کا ازالہ ہوسکے،تحریک انصاف میرعلی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری اور صوبائی وزیر ریلیف کے کوارڈنیٹر اسد اللہ غالب کی بنوں پریس کلب میں میڈیا بریفنگ

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 18:20

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2020ء) وزیرستان کی تینوں تحصیلوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے 20کروڑ روپے کی لاگت سے ٹیوب ویلز کی تنصیب پر کام تیزی سے جاری، تحصیل شوا میں مساجد کو سولریشن پر منتقل کرنے کیلئے پانچ کروڑ روپے کی خطیر رقم سے مساجد کے منصوبے مکمل کئے گئے ہیں حسن خیل میں رابطہ پلوں کی بحالی کیلئے فنڈز منظور کیا گیا ہے پارٹی کو شمالی وزیرستان کے تحصیل سے لیکر ولیج کونسل تک مضبوط قوت بناکر ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے ہیں تاکہ وزیرستان کی محرومیوں کا ازالہ ہوسکے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف میرعلی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری اور صوبائی وزیر ریلیف کے کوارڈنیٹر اسد اللہ غالب نے بنوں پریس کلب میں میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر ریلیف وآباد کاری اقبال وزیر کی قیادت میں شمالی وزیرستان کے تمام پسماندہ علاقوں کو ترقی کی رہ پر گامزان کرنے کیلئے سڑکوں آبنوشی آبپاشی کے منصبوں پر کام تیزی سے جاری ہے ان منصبوں کی تکمیل سے یہاں پر عوام کے دیرینہ مسائل حل ہونگے اور وزیرستان ی پسماندگی کا خاتمہ ممکن ہوگا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ محمود خان کے ویژن کے مطابق صوبائی وزیر ریلیف اقبال وزیر نے بلاتفریق تمام تحصیلوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے نیک نیتی کے ساتھ ترقیاتی منصوبے منظور کئے جس سے پارٹی کارکن اور علاقائی مشران کے دیرینہ مطالبات گھر کے دہلیز پر حل ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان کے تحصیل سپین وام ،تحصیل میرعلی اور تحصیل شوا کو ماڈل بنانے کے منصوبے کے تحت اربوں روپے خصوصی پیکج منظوری کرایا گیا ہے جس سے نئے سڑکوں کی تعمیر آبنوشی منصوبے مکمل کئے جائینگے اور رابطہ پلوں کی دوبارہ بحالی اور نئے سرے سے تعمیر بھی شامل ہے انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت اور صوبائی وزیر ریلیف شمالی وزیرستان کی محرومیوں کے ازالے کیلئے خصوصی توجہ دے رہی ہے ان شاء اللہ وزیرستان کے کونے کونے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال پھیلایا جائیگا ۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں