بنوں،بکاخیل سے شمالی وزیرستان کے رہائشی کی قتل شدہ لاش برآمد

جانی خیل میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 55 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 18:20

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2020ء) بکاخیل سے شمالی وزیرستان کے رہائشی کی قتل شدہ لاش برآمد ، جبکہ جانی خیل میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 55 سالہ شخص جاں بحق ہوگیاسنامعلوم مسلح افراد نے قتل کرکے لاش پھینک دی تھی تھانہ بکاخیل کی حدود میں واقع روچہ روڈ نرمی خیل پر نامعلوم مسلح افراد نے نوجوان کو قتل کرکے لاش پھینک دی اور نامعلوم حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا جہاں وہ دیر تک شناخت کیلئے رکھا گیا مقتول کی شناخت بعدازاں عبدالرئوف ولد اطلس خان ساکن منظر خیل میران شاہ کے نام سے ہوئی بکاخیل پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی تھانہ جانی خیل کی حدود میں واقع بلالئی سردی خیل میں دو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 55 سالہ گل رازم خان ولد فقیر خان ساکن شوئی خیل بکاخیل کو موت کے گھاٹ اُتار دیا نامعلوم حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے وجہ عداوت کوئی نہیں بتایا گیا ہے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا جہاں پر جانی خیل پولیس نے مقتول کے بھائی نیک زمان کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں