ڈی ایف بنوں کی اچانک سبزی و میوہ منڈی میں چھاپے

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 22:23

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2020ء) ڈی ایف بنوں کی اچانک سبزی و میوہ منڈی میں چھاپے ، گراں فروش اور ذخیرہ اندوز کسی رعایت کے مستحق نہیں ایسے عناصر کو گرفتار کرکے جیلوں میں ڈالا جائے گا ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر بنوں عادل بادشاہ صبح سویرے سبزی و میوہ منڈی میں بولی کے نگرانی کی جس کے بعد آج دن کیلئے نرخنامہ جاری کیا اُنہوں نے اس موقع پر آڑھتیان اور دُکانداروں پر واضح کیا کہ حکومت عوام کو اشیاء خوردونوش کی وافر مقدار اور سستے مقررہ نرخوں پر فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات اُٹھارہی ہے جس کیلئے نرخنامہ پر عمل در آمد کو یقینی بنانے کیلئے ٹائیگر فورس، سپیشل برانچ، پولیس و دیگر خفیہ ادارے کے رپورٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے پرائس مجسٹریٹ و دیگر آفسران چیکنگ کرینگے، زائد رقم لینے والے دکانداروں کو گرفتار/ جرمانہ کیا جائیگا

متعلقہ عنوان :

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں