افسران کی پالیسیوں کے باعث اساتذہ سڑکوںپردھکے کھارہے ہیں،وہاب منصوری

ہفتہ 23 جنوری 2021 21:55

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2021ء) آل سی ٹی اساتذہ خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر وہاب منصوری نے کہا ہے کہ حکومتی اداروں میں بیٹھے لوگ استاد کی محنت سے یہاں تک پہنچے ہیں اور بد قسمتی سے اج ان ہی لوگوں کی استاد دشمن پالیسیوں کی وجہ سے استاد سڑکوں پر دھکے کھا رہا ہے جو بھی بڑے لوگ ہیں ان کو چاہئے کہ وہ اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھ لیں کہ ان کو جو مقام ملا ہے ہے وہ کس کی وجہ سے ملا ہے استاد کے حقوق کے لئے جدوجہد میں ایک انچ پیچھے نہیں ہٹے اور نہ آئندہ پیچھے ہوں گے ہم نے منت سماجت کر ے نہیں بلکہ استاد کے یونین کی طاقت سے استاد کا حق چھینا اور اس کے مسائل حل کئے اس موقع پر اُنہوں نے ضلع بنوں تحصیل ککی ، تحصیل میریان ، اور تحصیل ڈومیل کابینہ کے عہدیداروں سے حلف لیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی جنرل سیکرٹری فضل حسین، وائس چیئرمین فیاض احمد خان ، ریاض خان صوبائی جنرل سیکرٹری محاذ اساتذہ ،سابقہ صدر پیر دلفراز خان ، فرید اللہ شاہ بخاری صدر ایس ایس ٹیز ، ملک فرمان اللہ جھنڈوخیل سابقہ صدر اپٹا ،ضلعی صدر بختیار خان ، جنرل سیکرٹری مراد علی شاہ،نصیر خان صدر کرک، نعمت اللہ خان مروت صدر ایکٹا لکی مروت ، ملک سیف اللہ خان ، عبدالحفیظ قریشی صدر تنظیم اساتذہ بنوں نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہا کہ ایکٹا ایک خاموش سمندر ہے اور اس میں طغیانی آئی تو سب کو بہا کر لے جائیگاہم کسی صورت استاد کی بے عزتی برداشت نہیں کرسکتے اور اس کو مقام دینا چاہتے ہیں ہم نے استاد کو کبھی کسی ایم این اے اور ایم پی اے کے دروازے پر حاضری کے لئے نہیں چھوڑا بلکہ استاد کو مقام دیااُنہوں نے کہا کہ اس وقت استاد ایک ہوچکا ہے اور اس کے طاقت کو کوئی نہیں توڑ سکتااُنہوں نے کہا کہ ہم حکومت پر واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ وہ استاد کو احترام دیں بصورت دیگر ملکی ادارے نہیں چلیں گے اُنہوں نے کہاکہ اساتذہ کے حقوق کے حصول کے لئے اساتذہ تنظیموں کو ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہوگاایک دوسرے کا خیال رکھنا ہوگاتو تمام کیڈرز کے مسائل حل ہوں گے اور کوئی بھی استاد کو نیچا نہیں دکھا سکے گا۔

متعلقہ عنوان :

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں