جانی خیل قبائل کا دھرنا ، تیرہویں دن بھی جاری رہا

ہفتہ 12 جون 2021 20:16

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2021ء) جانی خیل قبائل کا دھرنا ، تیرہویں دن بھی جاری رہا ، دھرنے کی اسلام آباد منتقلی کی دھمکی پر احمد و اتمانزئی قبیلے کے جرگے کی مذاکرات کی غرض شرکت ، جانی خیل عمائدین کا وزیر اعظم عمران اور آرمی چیف کی آمد کا مطالبہ ، 30 مئی کو جانی خیل میں ملک نصیب کو نامعلوم حملہ آوروں کی جانب سے قتل کئے جانے پر جانی خیل اقوام کا امن کے قیام کیلئے دھرنا دیا جا رہا ہے جس کے دو ہفتے پورے ہونے کو ہیں لیکن کوئی پیش رفت سامنے نہیں آ ئی ، دھرنا میں وقتا فوقتا سیاسی قوم پرست جماعتیں اور نزدیکی علاقوں کے مشران شرکت کر رہے ہیں دھرنے کے دوسرے روز جانی خیل کے گرفتار آفراد کو رہا کردیا گیا اورگزشتہ روز اتمانزئی و احمد زئی مشران پر مشتمل جرگہ مذاکرات کیلئے جانی خیل گیا جہاں پر دھرنا منتظمین کیساتھ طویل مذاکرات کئے منتظمین کی جانب سے یہی مؤقف دہرایا گیا کہ پچھلی بار چار نو عمر لڑکوں کی لاشیں ملنے کے بعد 9دن دھرنے کے نتیجے میں وزیر اعلیٰ اور ان کی ٹیم نے قوم کیساتھ اسٹام پیپر پر معاہدہ کیا تھا کہ جانی خیل میں امن قائم کریں گے اور اگلے ہی روز سے عمل ہو گا ، جرگہ مشران دھرنے کے منتظمین کو مطمئن نہ کر سکے ، منتظمین کا کہنا تھا کہ جرگہ بے اختیار ہے وزیر اعلیٰ اور ان کی ٹیم کا معاہدہ بھی دیکھا اب تحریری نہیں بلکہ عملی امن قائم کرنے سے مشروط ہو گا اور اس کیلئے ہما ری یہ التجاء ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید بنوں کا دورہ کریں تاکہ اُنہیں اپنے تحفظات سے آ گاہ کریں ، دوسری جانب بنوں ، لکی مروت اور ڈی آ ئی خان سے پولیس کے دستوں کی جانی خیل کے راستے پر الارٹ کئے گئے ہیں اور راستے میں کنٹینر اور مٹی کے ڈھیر لگا دیئے گئے ہیں جس سے بنوں اور جانی خیل کا زمینی رابطہ منتقطع ہو گیا ہے دھرنے کے شرکاء بھی اپنی بھرپور تیاری کئے ہوئے ہیں اور گاڑیوں کیساتھ ساتھ اس بار اونٹیں بھی تیار کی ہیں تاکہ سڑکیں بند ہونے پر لاشیں اور دیگر سامان اونٹوں پر لاد کر پہاڑی راستوں کے ذریعے آ گے منتقل کر دیں گے۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں