جوڈیشل کمپلیکس سے واپسی پر معروف قانون دان بشیر الرحمن برکی ایڈووکیٹ کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے قتل کر دیا

پیر 14 جون 2021 21:16

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) جوڈیشل کمپلیکس سے واپسی پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بنوں کے ممبر سپریم کورٹ کے معروف قانون دان بشیر الرحمن برکی ایڈووکیٹ کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے قتل کر دیا ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے لاش کو پریس کلب بنوں کے سامنے روڈ پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا، معروف قانون دان پیپلز لائرز فورم کے سرگرم رکن بشیر الرحمن برکی ایڈووکیٹ کو نا معلوم حملہ آ وروںنے اس وقت قتل کیا جب وہ پیشیاں بھگت کر ضلع کچہری سے باہر آرہے تھے بشیر الرحمن برکی ایڈووکیٹ کی شہادت کی اطلاع پاتے ہی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے تمام وکلاء برادری ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچی اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو لے کر پریس کلب کے سامنے رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے ر صدر نور زادہ احمدزئی وزیر ایٖڈووکیٹ ، جنرل سیکرٹری امان اللہ خان ایڈوکیٹ ، عمران دھرمہ خیل ایڈووکیٹ ، شعیب سدوزئی اور ملک ہارون ایڈووکیٹ نے کہا کہ بنوں کا امن دائو پر لگا ہوا ہے جب دن دیہاڑے سپریم کورٹ کا وکیل محفوظ نہیں تو عام ادمی کا خدا حافظ ،اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمیں تین دن کے اندر ملزمان چاہئے انہوں نے اعلان کیا کہ بشیر الرحمن ایڈوکیٹ کی شہادت پر تین دن ضلع کچہری میں وکلاء برادری کا سوگ ہو گا اور آج بروز منگل ہم وکلاء برادری آئندہ کے لئے لائحہ عمل طے کریں گے بشیر الرحمن ایڈوکیٹ سپریم کورٹ کے قابل وکیل تھے وہ پیپلز لائرز فورم سابقہ جنرل سیکرٹری رہ چکے ہیں اور چمبر آف کامرس بنوں کے ضلعی رہنماء شاہ وزیر خان کے بھانجے تھے ۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں