بنوں ایم ٹی آئی ہسپتالوں میں نرسز اور دیگر ملازمین کے تبادلے

ہفتہ 21 مئی 2022 00:34

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2022ء) بنوں ایم ٹی آئی ہسپتالوں میں نرسز اور دیگر ملازمین کے تبادلے ہسپتالوں کے نظام کو بہتر اور شفاف بنانے کیلئے کی جاتی ہیں جس سے ان کی پیشہ وارانہ قابلیت اور مریضوں کی دیکھ بھال میںبہتری آتی ہے جو کہ ایم ٹی آئی ایکٹ کے مطابق معمول کا حصہ ہے معمول کے تبادلوں پر احتجاج اور مریضوں کی دیکھ بھال میں غفلت و تاخیر جیسے منفی حرکتوں پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ایم ٹی آئی بنوں کے فوکل پرسن نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا ہے کہ بنوں کے تدریسی ہسپتالوں میں تمام کیڈر ز کے ملازمین کی بھرتیاں کسی مخصوص ہسپتال کیلئے نہیں بلکہ ایم ٹی آئی بنوں کیلئے کی گئی ہے جس کو پالیسی کے مطابق کسی بھی وقت یا ضرورت کی بنیاد پر کسی بھی ہسپتال میں تعینات کیا جاسکتا ہے حال ہی میں بورڈ آف گورنر ایم ٹی آئی بنوں نے ہسپتالوں میں نظام کو بہتر اور شفاف بنانے کیلئے ہر ماہ تبادلوں کا فیصلہ کیا ہے تاکہ نہ صرف مریضوں کی اچھی دیکھ بھال ہوں بلکہ نرسز سٹاف کی مریضوں کی دیکھ بھال کے دوران جدید تیکنیکی تبدیلیاں سیکھ سکیں ان تبدیلیوں سے ان کی پیشہ وارانہ قابلیت پر گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں لہذا ان تبادلوں کا مقصد ہر گز کسی سے ذاتی رنجش یا تنازعہ نہیں انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میںہاسپٹل ڈائریکٹر ڈاکٹر (ر) کرنل گلزار احمد خان ،میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر عمر ایوب اور نرسنگ ڈائریکٹر شاکرہ نے نرسز سٹاف پر ملاقات میں یہ واضح کیا ہے کہ جو عناصر ان تبادلوں کی آڑ میں اپنے ذاتی مفادات کی خاطر بورڈ آف گورنر ز اور ہسپتال انتظامیہ کے کام میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں یا احتجاج کرکے مریضوں کی دیکھ بھال میں تاخیری خربے استعمال کریں گے اُن کے خلاف سختی سے نمٹا جائے کیونکہ مریضوں کی صحت زندگی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا ایسے عناصر کو ملازمت سے برخاست بھی کیا جاسکتا ہے

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں