پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج بنوں کے زیر اہتمام پروفیسرز کی گاڑی میں بارودی مواد کے دھماکے کے خلاف ریلی

ہفتہ 21 مئی 2022 00:34

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2022ء) پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج بنوں کے زیر اہتمام پروفیسرز کی گاڑی میں بارودی مواد کے دھماکے کے خلاف ریلی نکالی گئی جو مختلف راستوں سے ہو تے ہوئے بنوں پریس کلب پہنچی جہاں ریلی نے مظاہرے کی شکل اختیار کر لی ، مظاہرین نے شدید نعرے بازی کر تے ہوئے اس واقعہ کو غیر انسانی قرار دیا ، مظاہرین سے خطاب کر تے ہوئے صوبائی نائب صدر عبدالصمد خان ، کالج کے صدر فخر خان ، لقمان مندیو ، فہیم آزاد وزیر ایڈووکیٹ و دیگر نے کہا کہ جس قوم کے اساتذہ پر حملوں اور تشدد کا سلسلہ شروع ہوجائے اس قوم کی تباہی کا سفر شروع ہو جاتا ہے اساتذہ کی مثال روحانی باپ کی ہوتی ہے ان کو نشانہ بنانا کی کسی بھی مذہب میں اجازت نہیں تاریخ کا مطالعہ کیا جائے تو جنگی قیدی بن کر بھی اساتذہ پر تشدد کے بجائے ان سے پڑھائی کا کام لیا جاتا تھا اُنہوں نے کہا کہ ہمیشہ پختون کا بہایا گیا ہے مزید ہم لاشیں اٹھا اٹھا کر تھک چکے ہیں، مظاہرین نے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا اس موقع پر اے این پی کے ضلعی چیئرمین نثار خان ، اصغر نواز ایڈووکیٹ بھی موجود تھے

متعلقہ عنوان :

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں