بنوں:پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران پکڑی جانیوالی سینکڑوں کلو منشیات کو نذر آتش کردیں کئی

ہفتہ 21 مئی 2022 00:34

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2022ء) پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران پکڑی جانیوالی سینکڑوں کلو منشیات کو نذر آتش کردیں کئی، چرس، ہیروئن، افیون بوتل شراب کو نذر آتش کیا گیا ضلعی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران پگڑی گئی منشیات جو عدالتی فیصلے پر ضبط ہو چکے ہیںاس سلسلے میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عثمان ولی کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او فرحان خان کی خصوصی ہدایت پر زیر نگرانی زاہد خان سول جج، ایس پی انوسٹی گیشن محمد زمان ،ڈی ایس پی ہید کوارٹر سید جلال وزیر ڈی ایس پی سرکل داؤد خان، انسپکٹر لائق مرجان اور انویسٹی گیشن سٹاف نے ضلع بھر کے تمام تھانہ جا ت کے منشیات کے مقدمات میں مختلف اقسام کے چرس، ہیروئن افیو ن اور شراب کو نذر آتش کر دیا

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں