ش*محکمہ اوقاف بنوں کے کرایہ داروں کو اوقاف نوٹسوں کے خلاف تاجروں کامظاہرہ

ة نوٹس پھاڑ دیئے، دکانات مکانات ہمارے قبضے میںکرایہ دے رہے ہیں خالی نہیں کریں گے، تاجر رہنما

اتوار 26 جون 2022 21:10

گ بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2022ء) محکمہ اوقاف کے کرایہ داروں کو اوقاف کی طرف سے بھیجے نوٹسوں کے خلاف متحدہ انجمن تاجران کا احتجاجی مظاہرہ سات دن کے اندر دکانات مکانات کو خالی کرنے کے نوٹس کو مسترد کرتے ہوئے نوٹس پھاڑ دیئے ابائو اجداد کے زمانے سے دکانات مکانات ہمارے قبضے میں ہیں اور اوقاف کو ان کے قوانین کے مطابق کرایہ دے رہے ہیں مذاکرات کا راستہ کھلا ہے لیکن ہم نہ مکانات کو چھوڑنے کے لئے تیار ہیں اور نہ دکانات خالی کریں گے تفصیلات کا مطابق محکمہ مسلم اوقاف کی طرف سے پورے بنوں میں جہاں جہاں ان کی جائیداد ہے ان کے کرایہ داروں کو نوٹس بھیجے گئے ہیں کہ سات دن کے اندر اندر اوقاف کی پراپرٹی کو خالی کر دیں جس پر سٹی میں اوقاف کے دکانات اور مکانات کے کرایہ داروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ان نوٹس کو انجمن تاجران نے مسترد کرتے ہوئے ان کے خلاف مصالحہ منڈی سے چوک بازار تک احتجاجی مظاہرہ کیا اور نوٹس پھاڑ دئے اور اس کو ماننے سے انکار کر دیا اس دوران مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ انجمن بنوں کے راہنما وں صدر ملک مقبول خان ، ملک سلیم الرحمن، شاہ وزیر خان، غلام قیباز خان، ناصر خان بنگش،ڈاکٹر عبدالروف قریشی، فرمان نیاز خان، ازاد خان ، میاں اسحاق ،پیر نور محمد شاہ ، گل پیر ودیگر نے کہا کہ بنوں میں اوقاف کی جتنی جائیداد ہے وہ ہمارے پاس اج کی نہیں بلکہ ابائو اجداد سے یہ ہمارے قبضے میں ایک قانون کے تحت ہمارے پا س ہے اور ہم باقاعدگی سے کرایہ ادا کر رہیں اور اس میں اج کوئی کوتاہی بھی نہیں ہوئی پھر سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ محکمہ اوقاف نے ساتھ دن میں خالی کرنے کے لئے نوٹس کیوں بھیجے ہیں جس کو ہم کسی صورت بھی تسلیم نہیں کرتے انہوں نے کہا کہ محکمہ کے اعلیٰ حکام سے ہم مذاکرات کے لئے تیار ہیں لیکن دکانات اور مکانات کسی صورت بھی خالی کرنے کے لئے تیار نہیں کیونکہ مکانات اور دکانات ہم نے خود بنائے ہیں اور اس پر محکمہ کا ایک روپیہ بھی نہیں لگا ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ کے اعلیٰ حکام ہم سے مذاکرات کرے بصورت دیگر ہم مر تو سکتے ہیں لیکن دکانات نہیں چھوڑ سکتے

متعلقہ عنوان :

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں