ملکی سلامتی ،لوگوں کی جان ومال کی حفاظت کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کرنیوالے شہداء کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، کمشنر بنوں

جمعرات 4 اگست 2022 19:50

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2022ء) کمشنر بنوں ڈویژن ارشد خان نے کہا کہ بنوں پولیس کے شہداء قوم کے وہ سپوت ہیں جنہوں نے ملکی سلامتی اور لوگوں کی جان ومال کی حفاظت کی خاطر اپنے جانوں کے نذرانے پیش کئے جسے ہمیشہ یا د رکھا جائے گا یہ ہمار ے ہیروز ہیں اور قوم ان کی قر بانیوں کی مقروض ہیں،وہ چار اگست یوم شہدائے پولیس کے سلسلے میں بنوں اڈیٹوریم ہال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ، تقریب میں بریگیڈئیر عمر چیمہ ، ڈپٹی کمشنر عون حیدر گوندل، ڈی آ ئی جی بنوں سید اشفاق انور، ڈی پی او بنوں ڈاکٹر محمد اقبال ، مئیر بنوں عرفان درانی ، مئیر سب ڈویژن وزیر ملک مستو خان ، شہداء کے والدین ، سیاسی و سماجی شخصیات ، وکلاء برادری ،اہل تشیع و اقلیتی برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کر کے شہدا ء کی قربانی کو شاندار انداز میں خراج عقیدت پیش کیا، تقریب سے خطاب کر تے ہوئے بریگیڈئیر عمر چیمہ اور ڈی آ ئی جی سید اشفاق انور نے کہا کہ ملکی سلامتی اور عوام کی جان وما ل کی حفاظت کی خاطر اپنی زندگیوں کو قربان کرنے والے بنوں پولیس کے شہداء کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا اور ان کی ان قر بانیوںکو محکمہ پولیس اور پوری قوم سلام پیش کر تی ہے ان کے پیارے ملک کی خاطر شہید ہوئے ہیں اور ریاست انکی قربانیوں کو سنہرے الفاظ میں لکھے گی ،تقریب کے آخر میں پولیس شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے خصوصی دعا کی گئی ۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں