کمشنر بنوں ارشد خان کی زیر صدارت اجلاس

2.2 ارب لاگت سے 318 کنال پر محیط نرسنگ کالج لکی مروت کے بڑے منصوبے کی تعمیر پر جلد کام شروع کرنے کا جائزہ لیا گیا جنوبی اضلاع کے لوگوں میں قابلیت کی کوئی کمی نہیں، تاہم ہنر سیکھنے کیموقع فراہم کرنے کی دیر ہے، ارشد خان

جمعرات 4 اگست 2022 22:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2022ء) کمشنر بنوں ڈویژن ارشد خان نے 2.2 ارب روپے کی لاگت سے 318 کنال پر محیط نرسنگ کالج لکی مروت کے بڑے منصوبے کی تعمیر پر جلد کام شروع کرنے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔ جس کیلئے 209 میلین روپے ریلیز ہو چکی ہے۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر لکی مروت فضل اکبر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لکی مروت ڈاکٹر عبدو گل، سینئر پراجیکٹ مینیجر نیشنل لاجسٹک سیل کرنل شہریار، لالازار کنسلٹنٹ کے حکام اور ایکسیئن میگا پراجیکٹ ڈی۔

اء خان کے نمائندے نے شرکت کی۔ کمشنر بنوں ڈویژن ارشد خان نے واضح طور پر کہا کہ نرسنگ کالج کے قیام سے بالعموم جنوبی اضلاع اور بالخصوص ضلع لکی مروت کی پسماندگی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ جس سے یہاں کے نوجوانوں کو ایک تو نرسنگ کا ہنر سیکھنے کا موقع مل سکے گا دوسرا باعزت روزگار کے مواقع میسر آئینگے۔

(جاری ہے)

جس سے جنوبی اضلاع صحت کے شعبہ میں خود کفیل ہونے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کو پہلے سے نرسنگ میل اور فیمیل سٹاف کی کمی کا سامنا ہے۔ اور اس کالج کے قیام سے وہ کمی دور ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی اضلاع کے لوگوں میں قابلیت کی کوئی کمی نہیں، تاہم ہنر سیکھنے کیموقع فراہم کرنے کی دیر ہے۔انہوں نے سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل لاجسٹک سیل اور لالازار کنسلٹنٹ کے حکام کل ہی سائیٹ پر جاکر کام جاری کرنے کا طریقہ کار وضع کرکے مجھے آگاہ کرے۔

اگر اس دوران انہیں کسی قسم کی مشکل پیش آرہی ہو۔ تو موقع پر ڈپٹی کمشنر لکی مروت سے بھی مدد لی جا سکتی ہے۔ لیکن کام شروع کرنے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ کمشنر بنوں نے آئیندہ ہفتے تک تمام متعلقہ زمہ داران کو نرسنگ کالج لکی مروت پر کام شروع کرنے کا لائحہ عمل بنا کر پیش کرنے کی ہدایت کی۔ کمشنر بنوں ڈویژن ارشد خان نے کہا کہ باقی ماندہ فنڈز ریلیز کیلئے صوبائی حکامت سے بات چیت کی جائے گی تاکہ ہر صورت اس بڑے منصوبے پر کام شروع ہو سکے۔ ڈپٹی کمشنر لکی مروت فضل اکبر نے کہا کہ زمین کے خریداری کی مد میں چھ کروڑ ساٹھ لاکھ روپے خرچ ہو چکی ہے۔ اور ضلعی انتظامیہ اس بڑے منصوبے کو شروع کرنے کیلئے مکمل طور پرتیار ہی

متعلقہ عنوان :

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں