بنوں ڈویژن میں انسداد کرونا مہم کے اہداف کی تکمیل کو ہر صورت ممکن بنایا جائے، کمشنر ارشد خان

جمعرات 4 اگست 2022 22:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2022ء) کمشنر بنوں ڈویژن ارشد خان نے کہا ہے کہ بنوں ڈویژن میں جاری انسداد کرونا مہم کے اہداف کی تکمیل کو ہر صورت ممکن بنایا جائے اور اس حصوصی مہم کی نگرانی کمشنر خود کرینگے تاکہ یہ وباء ہمیشہ کیلئے ختم ہو کر انسانوں کی قیمتی جانوں کے ضائع ہونے کا سلسلہ تھم جائے۔ انہوں نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہ 25 اگست تک جاری انسداد کرونا مہم سے عوام فائیدہ اٹھا کر بروقت بوسٹر ڈووز لگوائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بروز جمعرات اکمشنر آفس بنوں میں انسداد کرونا مہم کی جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بنوں کیپٹن ریٹائرڈ عون حیدر گوندل،ڈپٹی کمشنر لکی مروت فضل اکبر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بنوں اور لکی مروت، ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر، ایم۔

(جاری ہے)

ٹی۔اء بنوں کے حکام سمیت ویکسینیشن سٹاف انچارج اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

کمشنر بنوں نے انسداد ویکسینیشن مہم کو ہر صورت کامیاب بنانے کیلئے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس جاری مہم میں اہداف کی تکمیل کے مراحل کی خود نگرانی کرینگے۔ اور روزانہ کی بنیادوں پر کارکردگی رپورٹ مرتب اور جانچا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بنوں اور لکی مروت نے اجلاس کو اپنے طے شدہ اہداف، طریقہ کار اور کارکردگی پر تفصیلی بریفننگ دی۔

جس میں مہم کو مزید کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے حکام کی طرف سے قابل عمل تجاویز زیر غور لاء گئیں۔کمشنر بنوں نے محکمہ صحت اور ایم۔ٹی۔اء حکام پر زور دیا کہ وہ عوام میں آگاہی کیلئے بھی طریقہ کار وضع کریں۔تاکہ مہم کو کامیاب بنایا جا سکے۔ کمشنر بنوں ڈویژن ارشد خان نے کہا کہ بوسٹر شارٹ لگوانا اس لیے بھی لازمی ہے کہ بعض اوقات ویکسی نیشن کے باوجود قوت مدافعت مضبوط نہیں ہو پاتی لہذا موجودہ وائرس سے لڑنے کے لیے یہ اضافی خوراک لگوانا بہت ضروری ہی

متعلقہ عنوان :

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں