/بنوں، داوڑ اور وزیر قبائل کا ٹارگٹ کلنگ کے خلاف دھرنا، منتظمین مشترکہ جرگہ کی درخواست بند سڑکیں و تجاراتی مراکز کو 24 گھنٹے کیلئے کھولنے کا اعلان

ًکمشنر بنوں ڈویژن و ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان کے پاس اختیار نہ ہونے پر مذاکرات نہ کرنے کا بھی فیصلہ

اتوار 7 اگست 2022 20:20

ض* بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2022ء) بنوں ڈویژن کے ضلع شمالی وزیرستان کے داوڑ اور وزیر قبائل کے ٹارگٹ کلنگ کے خلاف دھرنا منتظمین نے اور اُتمائزئی قبائل کے مشران نے بنوں، لکی مروت اور وزیر سب ڈویژن احمد زئی قبائل کے مشترکہ جرگہ کی درخواست پر کئی دنوں سے آمد ورفت کیلئے بند سڑکیں اور تجاراتی مراکز کو 24 گھنٹے کیلئے کھولنے کا اعلان کردیا کمشنر بنوں ڈویژن ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان کے پاس اختیار نہ ہونے پر مذاکرات نہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا جرگہ دھرنا ،مشران نے تمام سیاسی جماعتوں کے مرکزی قائدین پر کو بھی مذکورہ جرگہ میں شامل کیا جائے تفصیلات کے مطابق ،بنوں ڈویژن کے ضلع شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ امن وامان کی خراب صورتحال کے پیش نظراُتمائزئی قبائل کے داوڑ اور وزیر قبیلوں نے عیدگ کے مقام پر دھرنا 22ویں روز میں داخل ہوگیا ہے دھرنے کے باعث شمالی وزیرستان اور بنوں کا زمینی رابطہ منقطع کردیا گیا ہت جبکہ ایمرجنسی گاڑیوں کو داخلے کی اجازت دی جارہی ہے جبکہ غلام خان روٹس پر تمام تر تجاراتی سرگرامیاں معطل ہوگئی ہے اس حوالے سے دھرنا مشران نے بنوں لکی مروت اور سب ڈویژن کے جرگہ پر واضح کیا کہ ہمارا حکومت کے ساتھ کوئی اختلاف نہیںامن کے قیام اور ٹارگٹ کلنگ کے خاتمہ تک وہ اپنا احتجاج ختم نہیں کرسکتے ہمارا دھرنا بدستور جاری رہے گا لیکن پشتون ر وایت بنوں ڈویژن کے دو اضلاع اور سب ڈویژن وزیر کے قبائل مشران کو واپس نہیں کرینگے مذ کورہ مذاکراتی مشران حکومت تک ان کا امن کا پیغام بھی پہنچائے اور سوموار شام چھ بجے تک ان کیلئے تمام رابطہ سڑکیں سمیت تمام کاروباری مراکز اور پہیہ کھو ل دیا جا رہا ہے ادھر سپین وام قبائل کے مشران نے سپین وام جرگہ کے سربراہ ملک لیاقت علی خان کی قیادت میں سینکڑوں قبائلیوں کے ہمراہ دھرنا میں شرکت کی اور اُتمائزئی قبائل کے تمام تر مطالبات کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ہر فورم پر قوم کا ساتھ دینے کا اعلان کیابنوں ویژن کے سرکردہ جرگہ مشران میں اقوام بنوں کے سربراہ ملک نواب خان،چیف آف مینا خیل ملک فرید اللہ خان ،ملک شیر علی باز خان ملک لیاقت علی خان وزیر ،ملک نعیم خان سمیت دیگر مشران شامل ہے جرگہ میں شامل مشران کا کہنا تھا کہ ہمیں اُمید ہے کہ امن وامان کا یہ بڑا مسئلہ بات چیت کے ذریعے جلد ہی حل کردیا جائیگا دھرنا مشران نے جو نقات ہمیں بتائے ہیں بنوں ڈویژن کے انتظامیہ کے ساتھ رکھے گی

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں