بنوں، ڈبلیو ایس ایس سی کے واٹر اینڈ سینٹیشن ملازمین کااپنے مطالبات کیلئے کام چھوڑ ہڑتال، تمام سروسز معطل کردی

جمعرات 11 اگست 2022 23:03

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2022ء) ڈبلیو ایس ایس سی کے واٹر اینڈ سینٹیشن ملازمین کااپنے مطالبات کیلئے کام چھوڑ ہڑتال اور ااحتجاجی دھرنا سنیٹیشن سٹاف نے تمام سروسز معطل کردی مطالبات کی عدم منظوری کی صورت میں اگلے مرحلے میں پورے شہر کے ٹیوب ویل بند کرنے اور دفاتر کو تالے لگانے کی دھمکی دیدی جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہوتے واٹر اور سینیٹشن سے منسلک سٹاف تمام خدمات سے ہڑتا ل پر رہیں گے ڈیلی ویجیز پر لگائے گئے ملازمین کو بھی کام کرنے سے روک دیا گیا تفصیلات کا مطابق واٹر اینڈ سینٹیشن ملازمین (سی بی ای)ڈبلیو ایس ایس سی نے اپنے مطالبات کے حق میں کل کام چھوڑ ہڑتال کی دھمکی دی تھی مطالبات کی ڈیڈ لائن گذرنے پر ملازمین نے کسی قسم کا کام نہیں کیا اور جو روزانہ دیہاڑے پر ملازمین رکھے گئے ہیں ان کو بھی کام کرنے سے روک دیا گیا اور احتجاجی دھرنا دیا احتجاجی دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے یونین کے صدر حاجی نور ایاز خان ، صوبائی نائب صدر رضا ء اللہ خان ،چیئرمین امیر عبید اللہ خان ، جنرل سیکریٹری حاجی جہان زیب خان ، فنانس سیکریٹری ولایت شاہ، سنئیر نائب صدر ملک رحمن ، نائب صدر ہارون خان ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری مصباح اللہ خان و دیگر نے کہا کہ ہم ایک عرصہ نے اپنے مطالبات کے لئے احتجاج کر رہے ہیں لیکن ابھی تک ہمارے مطالبات پر کسی نے غور نہیں کیا انہوں نے چارٹر اف ڈیمانڈز پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فیکسڈ پے ملازمین کو 2013سے اب تک مستقل نہیں کیا گیا اور ان کے سروں پر ہمیشہ نکالے جانے کے خوف کی تلوار لٹکتی رہتی ہے ہمارا پہلا مطالبہ یہ ہے کہ ان کو فوری طور مستقل کیا جائے اس علاوہ سنیارٹی ایک اصول اور قاعدہ کے تحت دی جائے کیونکہ اس حوالے سے ہمارے ساتھ میونسپل کمیٹی میں بھی دھوکا کہ گیا اور یہاں بھی دھوکے میں رکھا جا رہا ہے جو سنیئر لوگ ہیں ان کو فوری ترقی دی جائے کیونکہ یہ ان کو حق ہے اس کے علاوہ ہماراسروس سٹرکچر واضح نہیں اس کو بھی باقاعدہ طریقہ کار کے مطابق لایا جائے انہوں نے کہا کہ چیف ایگزیکٹو جو مستعفی ہونے کے باجود سیٹ سے چمٹا ہوا ہے جونئی بھرتیاں کر رہا ہے ہمیں اس کے ساتھ اختلاف ہے اور ہم اس کو کسی صورت بھی ماننے کے لئے تیار نہیں اس کے علاوہ کمپنی میں جو سبکدوش ہوتا ہے اور اس کی سیٹ خالی ہوتی ہے تو اس کو پر کرنے کی بجائے ختم کر دیا جاتا ہے جو بنوں میں معاشی نا ہمواری اور بے روزگاری میں اضافہ کی کوشش کی جا رہی ہے اس کے علاوہ تمام میڈیکل بل ٹی ایم اے کے قواعد اور ضوابط کے تحت کئے جائیں یہ ہمارا قانونی حق ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے ملازمین او ر ٹائم ڈیوٹی اور ریٹائرڈ ملازمین کے پنشن سے جو ناجائز کٹوتی کی جاتی ہے وہ ظلم پر مبنی ہے ہم اس کو مزید نہیں مانتے اس کے علاوہ خصوصی ڈیوٹی دینے والے سٹاف کو اعزاز دیا جائے ڈسٹرکٹ کونسل سے جو 27ملازمین ائے ہیں ان کا اخر کیا قصور ہے کہ ان کو تین ماہ کی تنخواہ اب تک نہیں دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ تمام محکموں میں ڈیتھ اور موسم الائونس دیا جاتا ہے ہمیں بھی اس سے محروم نہ کیا جائے اور محکمہ کی طرف قرضہ فیصد کے تناسب سے دیا جائے انہوں نے کہا کہ پی او ایل ڈیوٹی کسی سنیئر ذمہ دار کے حوالے کی جائے اور بنوں سٹی کی حد بندی کی جائے اورمیں ہر زون کے اندر سٹور قائم کیا جائے اس کے علاوہ ڈبلیو ایس ایس سی اور یونین جو سی بی اے کے درمیان جو معاہدہ ہوا ہے اس کی فوری طور پرری نیول کیا جائے انہوں نے دھمکی دی کہ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو ہم کام چھوڑ ہڑتال کو اگے بڑھا کر دفاتر کو تالے لگانے اور پورے بنوں کے ٹیوب بند کرنے سے دریغ نہیں کریں گے جس سے حالات خراب ہوئے تو ذمہ دار چیف ایگزیکٹو اور ضلعی انتظامیہ ہوگی اس موقع چیف ایگزیکٹو کے خلاف اور اپنے مطالبات کے حق میں شدید نعرہ بازی کی گئی

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں