بنوں، میونسپل انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن ، کجھور منڈی میں 4دکانات مسمار

بدھ 22 فروری 2017 19:50

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء) میونسپل انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا ہے کجھور منڈی میں 4دکانات مسمار کر دیئے گئے بنوں کی خوبصورتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے تحصیل ناظم ملک احسان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اراضی یہاں کے عوام کی ہے نہ کہ کسی کے ذاتی استعمال کیلئے جس سے لوگوں کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑے انہوں نے کہا کہ شہر میں دکانداروں کے تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک مسائل سے دوچار ہے کیونکہ غیر قانونی طور پر دکانات تعمیر اور اپنے حدود سے سرکاری اراضی تک تجاوز کیا ہے جو کہ شہر کی خوبصورتی میں خلل ہے انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے غیر قانونی طور پر سرکاری اراضی تک تجاوز کیا ہے وہ از خود تجاوزات ہٹا لیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی کیونکہ عوام کیلئے تکالیف اور مشکلات پیدا کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں اس موقع پر کجھور منڈی میں غیر قانونی طور پر تعمیر کئے جانے والے دکانات کو بھاری مشینری سے مسمار کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں