بنوں:قبیلے کے نوجوانوں کے حقوق کسی کو غصب نہیںکرنے دینگے، ممند خیل ویلفیئر آرگنائزیشن

ممند خیل کیلئے مختص نشستوں پر مقامی افراد کو بھرتی کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں،مند خیل قبیلے کے مشران کے جرگہ سے عمائدین کا خطاب

پیر 27 فروری 2017 23:05

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2017ء) ممند خیل قبیلے نے پی ایس ٹی نشستوں پر غیر مقامی افراد کی بھرتیوں کو مسترد کرتے ہوئے احتجاجی تحریک شروع کرنے کی دھمکی دیدی ہے،قبیلے کے نوجوانوں کے حقوق کسی کو غصب کرنے نہیں دینگے ،ممند خیل کیلئے مختص نشستوں پر مقامی افراد کو بھرتی کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں گذشتہ روز ممند خیل ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام مند خیل قبیلے کے مشران کا جرگہ زیر صدارت فیض محمد خان منعقد ہوا جرگہ میں مشران اور اہلیان علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی جرگہ سے ڈسٹرکٹ کونسلر ملک میر شمد خان ،ملک شیر غالی خان ،ملک اول نور ،ملک دلشماد ،فیض محمد خان ، ملک امیر فیروز خان ،حاجی مطیع الرحمن ،ساجد اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے متعارف کی جانے والی این ٹی ایس کے تحت پرائمری سکول ٹیچرز کی بھرتیوں کیلئے 40فیصدنمبرات حاصل کرنے والے امیدواروں کو بھرتی کرنے کی پالیسی بنائی گئی ہے اب اس کے تحت آزاد ممند خیل قبیلے کے غیر مقامی افراد ہمارے یونین کونسل میں بھرتی کیلئے سرگرم ہوئے ہیں لیکن ممند خیل کیلئے متعارف کی جانے والی نشستوں پر حق ممند خیل قبیلے سے تعلق رکھنے والے افراد کا ہے انہوں نے کہا کہ شمالی اور جنوبی وزیرستان سمیت دیگر علاقوں سے آنیو الے خاندان علاقہ ممند خیل میں رہائش پذیر ہوئے جنہوں نے ڈومیسائل بنا کر اب مقامی لوگوں کی حق تلفی کرنے پر تلے ہوئے ہیں جو کہ ہم کسی صورت ماننے کیلئے تیار نہیں ہیں اس موقع پر متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا ہے آئندہ کوئی بھی ڈسٹرکٹ کونسلر اور علاقہ کے مالکان غیر مقامی افراد کیلئے مقامی ڈومیسائل کیلئے تصدیق نہیں کریں گے جبکہ شناختی کارڈ کے حصول کیلئے تصدیق کرانے کے دوران دوہرے ایڈریس کا ذکر کیا جائے گا جس میں مذکورہ شہری کے مستقل اور موجودہ رہائش کو واضح کیا جائے گا تاکہ وہ مقامی لوگوں کی حق تلفی نہ کر سکے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ممند خیل یونین کونسل کیلئے متعارف کی جانے والی پی ایس ٹی نشستوں پر مقامی افراد کو بھرتی کیا جائے اور 40فیصد نمبرات کی پالیسی کو مقامی افراد پر لاگو کی جائے بصورت دیگر ممند خیل قبیلے کے افراد بھر پور احتجاجی تحریک شروع کرے گے جبکہ عدالت جانے سے بھی دریغ نہیں کریں گی

متعلقہ عنوان :

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں