بارکھان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

بدھ 8 مئی 2019 19:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2019ء) بارکھان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، لیویز کے مطابق بدھ کو بارکھان کے علاقے بھر گڑ میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے رحیم بخش نامی شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے لیویز نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی مزید کاروائی جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

بارکھان میں شائع ہونے والی مزید خبریں