ڑ*بارکھان میں ایک بار پھر ٹڈی دل کا حملہ،سیب کے باغات کو شدید نقصان پہنچا

{کسانوں نے محکمہ زراعت سے باغات پر اسپرے کرنے کا مطالبہ کر دیا

اتوار 5 جولائی 2020 19:55

ت*بارکھان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2020ء) بلوچستان کے علاقے بارکھان میں ٹڈی دل نے ایک بار پھر سیب کے باغات پر حملہ کر دیا۔سیب کے باغات پر ٹڈی دل کے حملے میں فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ کسانوں نے محکمہ زراعت سے باغات پر اسپرے کرنے کا مطالبہ کر دیا۔گزشتہ ماہ بھی بارکھان پر ٹڈی دل نے سیب کے باغات پر حملہ کر دیا تھا جس سے فصلوں کو شدید نقصان پہنچا تھا اور مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت ٹڈی دل کو بھگانے میں مصروف ہے۔

بعد ازاں محکمہ زراعت کی جانب سے بارکھان کے مختلف علاقوں میں اسپرے بھی کیا گی تاہم زرعی ماہرین نے صوبائی حکومت سے بارکھان کے لیے جدید مشنری کا مطالبہ کیا تھا۔این ڈی ایم اے کے مطابق ٹڈی دل پاکستان کے 52 اضلاع میں موجود ہے اور اس کے تدارک کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

بلوچسستان میں 31، خیبر پختونخوا 10، پنجاب 4 اور سندھ میں 7 اضلاع ٹڈی دل سے متاثر ہوئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ 1128 ٹیموں لوکسٹ کنڑول آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 لاکھ 50 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے ہوا۔پاکستان میں ٹڈی دل کے مسلسل حملوں کی وجہ سے کپاس، مرچ کی فصلوں اور آم کے باغات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ سندھ کے ضلع نواب شاہ میں ٹڈی دًل کے حملے سے کپاس، گنا، جوار اور پیاز کی فصل کو نقصان ہوا۔

بارکھان میں شائع ہونے والی مزید خبریں