گراں ناز اور ان کے بچوں کی خان محمد مری سے ملاقات کرادی گئی

جمعہ 24 فروری 2023 23:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2023ء) بارکھان اور دیگر مختلف علاقوں سے بازیاب ہونیوالی خاتون گراں ناز اور ان کے بچوں کی کوئٹہ میں خاندان کے سربراہ خان محمد مری سے ملاقات کرادی گئی۔

(جاری ہے)

خان محمد مری کی بازیاب اہلیہ،بیٹی اور چار بچوں کو صبح کوہلو سے پولیس کی تحویل میں کوئٹہ منتقل کیاگیاتھا ،پولیس حکام کے مطابق خان محمد اور ان کی فیملی ممبران اس وقت پولیس کی حفاظتی تحویل میں ہیںبازیاب خاتون اور بچوں کو جوڈیشل مجسٹریٹ 12 کی عدالت میں پیش کیا جائیگا۔

مجسٹریٹ کے روبرو بازیاب ہونے والے افراد کے بیانات قلمبند کیے جائیں گے۔بازیاب ہونے والوں کے ڈی این اے اورجنسی زیادتی کے حوالے نمونے لئے جائیں گے۔پولیس حکام کے مطابق قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد بازیاب ہونے والوں کو خان محمد مری کے حوالے کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

بارکھان میں شائع ہونے والی مزید خبریں