بارکھان میں سود کا حرام کاروبار کرنیوالے ضلع کے 33افراد کو ڈپٹی کمشنر آفس میں طلب کر لیاگیا

منگل 3 اپریل 2018 21:50

بارکھان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2018ء) ضلع بارکھان میں سود کا ن حرام کاروبار کرنے والے ضلع کے 33افراد کو کل 11بجے ڈپٹی کمشنر آفس میں طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنرآفس کے ایک اعلامیہ کے مطابق ضلع بارکھا ن میں سود کا حرام کاروبار کرنے والی33 افراد جن کا تعلق ضلع کے مختلف علاقوں اور کھیتران کے مختلف ذیلی شاخوں سے ہے ڈپٹی کمشنر بارکھان منیر احمد کاکڑ نے کل 11بجے ڈپٹی کمشنر آفس میں طلب کر لیا ہے۔ضلع بارکھان کی عوام نے ڈپٹی کمشنر بارکھان منیر احمد کاکڑ کے اس عمل کو کافی سراہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

بارکھان میں شائع ہونے والی مزید خبریں