مخلوط صوبائی حکومت میں اختلاف کی افواہیں بے بنیاد ہیں ، سردار عبدالرحمن کھیتران

بدھ 13 فروری 2019 23:15

بارکھان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2019ء) صوبائی وزیرخوراک و بہبود آبادی سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں صوبے کی ترقی اور امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے اپنے تمام موجود ہ وسائل کوبروے کار لا رہی ہے ،مخلوط صوبائی حکومت میں اختلاف کی افواہیں بے بنیاد ہیں ،آنے والے چار سال ترقی کیلئے نہایت اہم ہیں ،نوجوانوں کو روزگار دینے کیلئے ان کی بالائی عمر میں تین سال کی توسیع موجودہ حکومت کا کارنامہ ہے ۔

صوبے میں امن وامان کی صورتحال پہلے سے بہتر ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع بارکھان کی یونین کونسل صدر کی مختلف بستیوں کے دورے کے موقع پر لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ، سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی بارکھان سردار ذادہ عبدالسلام شاہ،سردارذادہ میجر طاہر شاہ،میر ایوب کھیتران ،وڈیرہ تاج قاسمانی،وڈیرہ ذوالفقار اولیانی ،اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحکمہ تعلقات عامہ امیر جان لونی ودیگر سرکاری آفیسران اور قبائلی معتبرین بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے اس موقع پر موضع ابراہیم قاسمانی میں ڈوبلہ روڈ سے بستی جمعہ ڈوم تا لانگانی تک سڑک ،ڈوبلہ تا بستی گل محمد سڑک،مین روڈ سومن سے بستی بارخان جھنگ تک سڑک،لنک روڈرند سے ڈاڈا جہوم تک بستی رند دوست محمد میں ایک ڈیم تعمیر کرنے اور بجلی کے 15پول کی فراہمی،ویٹرنری ہسپتال ،پانی کی فراہمی اور ڈوزر کے گھنٹے دینے کا اعلان کیا۔بستی شیر شیرانی میں چیک ڈیم ،بستی جھنگ میں فلڈ پروٹیکشن بند بنانے کا بھی اعلان کیا ، صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران نے وڈیرہ پائند خان سے ان کے بیٹے کی وفات پر تعزیت بھی کی ۔بعد ازاں وڈیرہ تاج محمد قاسمانی کی طرف سے ان کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ میں شرکت کی اور اس موقع پر بستی کے لیے مڈل سکول دینے کا اعلان کیا ۔

بارکھان میں شائع ہونے والی مزید خبریں