کوئٹہ ،بارکھان کے علاقے سے 3 افراد کی لاشیں بر آمد

پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال رکھنی منتقل کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں

ہفتہ 23 مارچ 2019 17:31

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) بارکھان کے علاقے سے 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔پولیس کے مطابق بارکھان کے علاقے رکھنی سے 3 تشدد زدہ لاشیں ملیں اور تینوں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق لاشوں کی شناخت علم دین، نظام الدین اور رضا خان کے ناموں سے ہوئی ، تینوں کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے۔پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال رکھنی منتقل کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

بارکھان میں شائع ہونے والی مزید خبریں