سردار فتح محمد بزدار کے انتقال سے قبائلی علاقہ ایک شفیق بزرگ اورسینئرسیاستدان سے محروم ہو گیا ہے، میرطارق محمودخان کھیتران

بدھ 3 اپریل 2019 14:05

بارکھان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2019ء) سابق صوبائی وزیرمیرطارق محمودخان کھیتران نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار محمدعثمان بزدار کے والد سابق رکن پنجاب اسمبلی سردار فتح محمد بزدار کے انتقال پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعاکی۔ انہوں نے کہا کہ سردار فتح محمد خان بزدار کے انتقال سے قبائلی علاقہ ایک شفیق بزرگ سے محروم ہوگیا ہے، مرحوم کی سیاسی اور سماجی خدمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ میرطارق محمودخان کھیتران نے کہا کہ مرحوم سردار فتح محمد بزدار ایک سینئر سیاستدان اور نفیس انسان تھے جن کی وفات سے بڑا خلاء پیدا ہوگیا ہے۔

بارکھان میں شائع ہونے والی مزید خبریں