بلوچستان کے علاقے بارکھان میں بجلی کی کرنٹ لگنے سے بہن بھائی جاں بحق

جمعرات 1 اگست 2019 21:49

بارکھان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اگست2019ء) بلوچستان کے علاقے بارکھان میں بجلی کی کرنٹ لگنے سے بہن بھائی جاں بحق تفصیلات کے مطابق بارکھان کے علاقے بغائو کے مقام پر بجلی کی کرنٹ لگنے سے دو معصوم بچے دس سالہ محمد قاسم اور بارہ سالہ خیر بی بی جاں بحق ہوگئی بہن بھائی کنویں کے ساتھ کھیل رہے تھے کہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے تھے لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعدورثاء کے حوالے کیا گیا مزید کارروائی کی جارہی ہے ۔

بارکھان میں شائع ہونے والی مزید خبریں