بارکھان ، دو بچے کرنٹ لگنے سے جاں بحق

جمعرات 1 اگست 2019 22:43

دکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اگست2019ء) بارکھان کے علاقے بغاو تکھڑا میں بدقسمت باپ کے دو بچے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے ۔لیویز ذرائع کے مطابق بارکھان کے علاقے بغاو تکھڑا میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے بدقسمت باپ شاہ محمد کے دو بچے جانبحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

جانبحق ہونے والے دونوں بچے آپس میں بہن بھائی ہیں ۔بہن کنویں کے ساتھ کھیل رہی تھی کہ کرنٹ لگنے سے جانبحق ہوگئی۔بھائی نے بہن کو بچاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جانبحق ہوگیا ۔بہن بھائی کی شناخت دس سالہ قاسم اور بارہ سالہ خیر بی بی کے نام سے ہوگء۔لاشیں سول ہسپتال منتقل کردی گئی ۔لاشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

بارکھان میں شائع ہونے والی مزید خبریں