بارکھان محکمہ خزا نہ ملازمین فرائض احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں،ڈائریکٹر جنرل عبدالخالق مندوخیل

جمعہ 14 فروری 2020 21:38

بارکھان ۔14فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2020ء) ڈائریکٹر جنرل خزانہ جات عبدالخالق مندوخیل نے کہاہے کہ بارکھان محکمہ خزا نہ ملازمین فرائض احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں جبکہ مزید بہتربنانے کی ضرورت ہے صحیح معنوں میں کام نہ کرنے والے ملازمین کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی اوران کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی اوربہترکاکر دگی کامظاہرہ کرنے والے ملازمین کی بھرپوراندازمیں حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار جمعہ کو انہوںنے ڈائریکٹر جنرل خزانہ جات عبدالخالق مندوخیل کی اچانک خزانہ آفس ضلع بارکھان کا دورے کے موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اکاؤنٹ آفیسرقطب الدین ،مختیار احمدکھیتران ودیگرموجودتھے ۔ڈائریکٹر جنرل خزانہ جات عبدالخالق مندوخیل نے ملازمین کی حاضری چیک کی اور کہا کہ ملازمین کی غیرحاضری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، خزانہ آفس کے جتنے بھی مسائل ہے ان کو حل کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کیئے جائینگے اس ادارے کو فعال بناناہے ۔

بارکھان میں شائع ہونے والی مزید خبریں