آل پارٹیز بارکھان کی جانب سے رسالدار میجر شیر محمد مری کے تبادلے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی

جمعہ 11 ستمبر 2020 23:45

کوہلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2020ء) بارکھان میں آل سیاسی پارٹیوںکے رہنماوں کی جانب سے کیو آر ایف انچارچ رسالدار میجر شیر محمد مری کے تبادلے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی احتجاجی ریلی کی قیادت افضل خان کھیتران ،سلیم اللہ ،وڈیرہ اللہ بخش ،ملک وداد،شاہ بیگ کھیتران ودیگر سیاسی اور سماجی رہنماوں نے کی ہے رہنماوں نے ریلی کے شُرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیو آرایف سبی زون کے انچارج شیر محمدمری کے کارروائیوں کی وجہ سے بارکھان میں امن وامان کی فضاء طویل عرصے بعدبحال ہونا شروع ہوگیا تھا تاہم بدقسمتی سے ان کا تبادلہ انتقامی بنیاد پر کیا گیا ہے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیںصوبائی حکومت سے پُرزور مطالبہ ہے کہ رسالدار میجر شیر محمد مری کے تبادلے کو منسوخ کرکے انہیں دوبارہ بارکھان کے چارج دئیے جائیں تاکہ دلیر آفیسر کی سربراہی میں بارکھان میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہ سکے ۔

(جاری ہے)

احتجاجی مظاہرے کے شُرکا نے مزید کہا ہے کہ ہمارے حکومت کی بدقسمتی ہے کہ یہاں ایسے آفیسروں کی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے جو علاقے اور صوبے کیلئے مثبت کام کرنا چاہتے ہیں یہاں ہمیشہ جرائم ،کرپٹ آفیسروں کے کلچر کو فروغ دیا گیا ہے جس کی وجہ سے صوبے میں امن وامان کی صورت حال دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے رسالدار میجر شیر محمد مری کی قیام امن کے لئے کارروائیاں قابل قدر ہیں انہوں نے ہمیشہ اپنی اور لیویز اہلکاروں کی جان کو خطرے میں ڈال کر جرائم کے خاتمے کو ترجیحی دی ہے آل پارٹیز رکھنی و بارکھان وزیر اعلیٰ لوچستان جام کمال خان ،چیف سیکرٹری بلوچستان ،وزیر داخلہ بلوچستان اور ڈائریکٹر جنرل لیویز فورس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ رسالدار میجر شیر محمد مری کے تبادلے کو فوری منسوخ کرکے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جنگ لڑنے والوں کی حوصلہ افزائی کرکے بارکھان میں قیام امن میں اپنا کردار ادا کریں ۔

متعلقہ عنوان :

بارکھان میں شائع ہونے والی مزید خبریں