بارکھان میں کشمیریوں سے بھرپور اظہار یکجہتی

جمعہ 5 فروری 2021 23:28

بارکھان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 فروری2021ء) بارکھان 5 فروری کادن یکجہتی کشمیر کادن ہے ہم مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ ہیں ملک بھر کی طرح ضلع بارکھان میں بھی کشمیری بھائیوں سے 5 فروری یوم یکجہتی جوش جذبے سے منائی گئی۔ تفصیل کے مطابق 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر ڈے کے موقع پر گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول بارکھان میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی ۔

تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر قربان علی مگسی تھے ۔تقریب میں صوبائی وزیر بہبود آبادی و خوراک سردار عبدارحمن کھیتران کے صاحبزادے اسلام شاہ کھیتران ، پی ایس میر ایوب خان کھیتران ،ایس پی بارکھان سید صبورآغا، ڈی ایس پی عمثان غنی،ڈی ای او تعلیم نوید لطیف ،تمام ضلعی آفیسران، مختلف سکولوں کے بچوں سمیت ودیگر سیاسی وسماجی کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر ڈے کی مناسبت سے بچوں نے تقاریریں۔ نغمے اور خاکے پیش کئے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قربان علی مگسی، سردارزادہ اسلام شاہ کھیتران ، پی ایس میر ایوب خان کھیتران، ایس پی سید صبور آغا و دیگر آفسران نے خطاب کیا۔اور سردار عبدالرحمان کیھتران کی ہدایت کے مطابق بچوں کو نقد انعامات تقسم کئے ۔تقریب کے بعد ریلی ہائی سکول سے شروع ہوئی جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پاکستان چوک پہنچ کر ایک جلسے کی شکل میں اختتاام پریز ہوئی۔

ریلی کے شرکاء نے بینرز،پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ریلی کے شرکا نے کشمیر بنے گا پاکستان اور پاک فوج کے نام سے فلگ شگاف نعرے لگائے جس سے آسمان گونج اٹھے۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا ظالم اور جابر انڈیا 73سالوں سے کشمیری مسلمانوں پر ظلم اور ستم کے پہاڑ ڈھا رہا ہے لیکن پھر بھی کشمیری بھائیوں کا حوصلہ توڑنے میں ناکام رہا ہے ظالم مودی نے گزشتہ ڈیڈھ سالوں سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کر رکھا ہے مقبوضہ وادی کو آرٹیکل 370 کے تحت خصوصی حیثیت ختم کر کے مودی نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

انڈیا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے انھوں نے کہا کہ 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر مودی سرکار اور عالمی قوتوں کو واضع پیغام دیتے ہیں کہ بلوچستان کے محب وطن وطن عوام کشمیری مسلمانوں اور پاک آرمی کے ساتھ شانہ بشانہ ہے۔۔کیونکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ اور اٹوٹ انگ ہے اور اس حقیقت کو دنیا کی کوئی طاقت جھٹلایا نہیں جاسکتاپاکستان کے ہر شہری کا کشمیری عوام سے مضبوط رشتہ ہے جس میں کوئی دراڑیں نہیں ڈال سکتی ظالمانہ ہتھکنڈوں سے آزادی کی تحریک کو کچلنے کی بھارتی سوچ سوائے خام خیالی کیاور کچھ نہیں ہے۔

۔ انھوں نے کہا آج پورے ہندوستان کی سا لمیت لامحدود خطرات میں جھکڑی ہوئی ہے جس کا بنیادی سبب ہندوستانی وزیر اعظم موودی کی غیر دانشمندانہ و غیر جمہوری اقدامات ہیں۔بھارت کی موجودہ حکومت کے مخالف ملک کے اقلیتی طبقات ہی نہیں بلکہ ہندو بھی بھارتی حکومت کی پالیسیوں سے سخت نالاں ہیں۔بھارتی وزیر اعظم اپنی خجالت چھپانے کے لیے منفی حربے اختیار کر رہے ہیں۔

موجودہ صورتحال میں پاکستان نے کشمیری عوام کی آزادی کے لیے ٹھوس اور جرات مندانہ موقف اختیار کی ہیاورمسئلہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان جس اصولی موقف پر قیام پاکستان کے وقت کھڑا تھا آج بھی اسی ڈگر پر قائم ہے۔ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کے امنگوں کے مطابق حل کرنے کے علاوہ کسی دوسرے آپشن کی قطعاًًً کوئی گنجائش نہیں ہے انھوں نے کہا کہ بارکھان سمیت بلوچستان اور پورے پاکستان کے عوام مسلح افواج اور کشمیری بھائیوں کے ساتھ آزادی کے جدوجہد میں شانہ بشانہ ہیں اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

بارکھان میں شائع ہونے والی مزید خبریں