علاقائی امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے لیویز کیو آر ایف اہلکاروں کو خصوصی کردار ادا کرنا چائیے،قربان علی مگسی

بدھ 10 فروری 2021 18:15

بارکھان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2021ء) ڈپٹی کمشنر بارکھان قربان علی مگسی نے کہا کہ علاقائی امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے لیویز کیو آر ایف اہلکاروں کو خصوصی کردار ادا کرنا چائیے۔اس موقع پر حاضری رجسٹر بھی چیک کیے اور سیکورٹی پر اطمینان کا اظہار لیویز جوانوں کو مزید چاک و چوبند رہنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر لیویز کے اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارکردگی دکھانے والے جوانوں کی ہرممکن حوصلہ افزائی کی جائے گی، اور فرائض سے غفلت کے مرتکب ہونے والے اہلکاروں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ لیویز کے جوان عوام کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنائیں اور شرپسند عناصر اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں،اور ہر گز اپنی جائے تعیناتی کوخالی نہ چھوڑیں ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر بارکھان قربان علی مگسی نے کہا کہ لیویز فورس کے علاقے میں امن و امان کی بحالی کے حوالے سے دی جانے والی قربانیوں پر ان کو بھر پور انداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ ضلع بارکھان وسیع رقبے پر مشتمل ہونے کے باوجود محدود وسائل کے اندر رہتے ہے۔ لیویز فورس نے ہمیشہ امن کی بحالی کیلئے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر بارکھان قربان علی مگسی نے کہا کہ لیویز میں ڈسپلن کی خلاف ورزی ڈیوٹی سے غفلت ا ور غیر ذمہ ادارنہ رویے کو ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی تمام اہلکار خود کو عوام کا خادم اور ان کے جائز کام اور انکے تحفظ کیلئے ہمہ وقت الرٹ رکھیں۔ ڈپٹی کمشنر بارکھان قربان علی مگسی نے اہلکار وں میں وردی، بوٹ اور دوسرا ضروریات کا سامان بھی تقسیم کیا۔

متعلقہ عنوان :

بارکھان میں شائع ہونے والی مزید خبریں