بارکھان ،زمین کا تنازع، 3 بھائیوں سمیت 6 افراد قتل، چار زخمی ، تین سگے بھائی بھی شامل

جمعرات 20 مئی 2021 13:10

بارکھان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2021ء) ضلع بارکھان میں زمین کے تنازع پر دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق بارکھان شہر کے نواحی علاقے میں دو گروہوں کے درمیان زمین کے تنازع پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شہری سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں تین سگے بھائی بھی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق واقعہ میں چار افراد زخمی بھی ہوئے، لاشوں او ر زخمیوں کو سول ہسپتال بارکھان منتقل کیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں واقعہ کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ۔

بارکھان میں شائع ہونے والی مزید خبریں